کابینہ

15ویں مالیاتی کمیشن کی کام کاج کی شرائط میں ترمیم کو کابینہ کی منظوری


دفاع اور داخلی سلامتی کے لئےدرکار فنڈ کے سلسلہ میں تشویشات کو حل کرنے کی تجاویز

Posted On: 17 JUL 2019 4:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17 جولائی  2019/مرکزی کابینہ  نے، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، اس مجوزہ ترمیم کو اپنی منظوری دے دی ہے جس کی مدد سے 15واں  مالیاتی کمیشن،   بھارت کے  دفاع اور داخلی سلامتی کے لئے فنڈز کی فراہمی کے سلسلہ میں  وافر فنڈ کی تخصیص، محفوظ اور نہ ضم ہونے والے فنڈ سے متعلق  سنجیدہ تشویشات کا حل نکالنے کا اہل ہوجائے گا۔ 

15ویں مالیاتی کمیشن کی تشکیل، صدر جمہوریہ کے ذریعہ، 27 نومبر 2017 کو، آئین ہند کے آرٹیکل 280 (1)  اور مالیاتی کمیشن (متفرق تجاویز) سے متعلق ایکٹ 1951 کے بموجب عمل میں آئی تھی ۔متعلقہ ضروریات کا لحاظ رکھتے ہوئے، 15ویں مالیاتی کمیشن XV-FCکی تشکیل، یکم اپریل 2020 سے  آئندہ پانچ برسوں کے لئے   اپنی سفارشات پیش کرنے کی غرض سے عمل میں آئی ہے۔  

 کمیشن کی کام کاج کی شرائط کے تحت،  یہ تجویز بھی شامل ہے  کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ   دفاع اور داخلی سلامتی  کے تقاضوں کے مطابق  وافر  وسائل کی تخصیص یقینی بنائی جاسکے۔

مذکورہ ترمیم  کی رو سے، 15واں مالیاتی کمیشن،  اس امر کا بھی تجزیہ کرے گا کہ کیا  دفاع اور داخلی سلامتی کے لئے،   علیحدہ  میکانزم   درکار ہے اور اگر ایسا کرنا ضروری ہے تو،  اس نوعیت کے   میکانزم  کو  اس طریقے سے   عملی شکل   میں لایا جاسکتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ۔ ج۔

U- 3200

 

 

 



(Release ID: 1579211) Visitor Counter : 58