وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  نے، لوک سبھا کے اسپیکر کی حیثیت سے اوم برلا کے انتخاب کا خیر مقدم کیا

Posted On: 19 JUN 2019 11:55AM by PIB Delhi

نئیدہلی19جون۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایوان کی بہترین روایات کے مطابق  جناب او م  برلا کو اتفاق رائے سے 17 ویں لوک سبھا  کا بلامقابلہ  اسپیکر  منتخب  کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

 آج لوک سبھا  میں  اپنی تقریر میں  جناب اوم برلا کو مبارکباد دیتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ  لو ک سبھا کے اسپیکر کی حیثیت سے ایک سرکردہ شخصیت  کے انتخاب کا لمحہ  تمام ارکان کے لئے   فخر کا لمحہ  ہے ۔ 

 انہوں نے کہا کہ جناب اوم برلا   برسوں سے   عوامی  زندگی میں  داخل رہے ہیں ۔ انہوں  نےشرو عات   ایک طالبعلم لیڈر کے طور پر کی تھی اور اس  کے بعد مسلسل   معاشرے کی خدمت  کرتے رہے۔ وزیر اعظم نے راجستھان کے مقام  کوٹہ  کی تبدیلی اور مجموعی ترقی میں   جناب اوم برلا کے رول کی تعریف کی ۔

 وزیر اعظم نے نومنتخب اسپیکر کے ساتھ  اپنی طویل وابستگی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے   کچھ  میں   زلزلے  اور کیدارناتھ میں  سیلاب کے بعد  تعمیر نو کی  کوششوں  میں  جناب اوم برلا کی لگن  کے ساتھ  خدمات انجام دینے کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ  17ویں لوک سبھا کو اپنے  اسپیکر کے طور پر    ایک درد مند  شخص  مل رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے  اسپیکر کو  یقین دلایا کہ انہیں   ایوان کی کارروائی کامیابی  کےساتھ چلانے میں  ممبروں  کا  مکمل  تعاون حاصل رہے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-2507


(Release ID: 1574910)