کابینہ

ریلوے کے شعبے میں بھارت اورروس کے مابین مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے جانے کے عمل کوکابینہ کی منظوری

Posted On: 12 JUN 2019 8:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13جون :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو اس مفاہمتی عرضداشت سے آگاہ کیاگیا جس کا تعلق وزارت ریلوے کے تحت تحقیق وڈیزائن اورمعیارات کے ادارے کے سلسلے میں مفاہمتی عرضداشت سے ہے ۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے ذریعہ بھارت اورروس کے ریلوے تحقیق ادارے اوراطلاعات تکنالوجی سے متعلق ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ ، سگنلنگ اورریلوے نقل وحمل سے متعلق ٹیلی مواصلات ادارے کے مابین مفاہمتی عرضداشت کے ذریعہ باہمی تعاون کا راستہ ہموار ہوگا۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت سے اطلاعات کے باہم تبادلے ، ماہرین کی ملاقاتوں ، مذاکرات ، تکنیکی دوروں اورمشترکہ طورپر متفقہ تعاون سے متعلق پروجیکٹوں کے نفاذ کا راستہ ہموار کریگی ۔

 

************

۔م ن ۔   ع آ) 13.06.2019(

U-2427



(Release ID: 1574382) Visitor Counter : 68