کابینہ

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان مواصلات کے شعبے میں اشتراک وتعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 15 APR 2019 12:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان مواصلات کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو سابقہ تاریخ سے  اپنی منظوری دی ہے ۔  دونوں ملکوں نے اس مفاہمت نامے پر  مارچ 2019  میں  دستخط کئے تھے۔

اثرات:

دونوں ملکوں کے مابین اس مفاہمت نامے سے  ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان  مواصلات کے شعبے میں  دو طرفہ اشتراک  و تعاون  اور آپسی مفاہمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

U-1874



(Release ID: 1570681) Visitor Counter : 74