کابینہ

کابینہ نے جیولاجی اور معدنیات کے وسائل کے شعبے میں تعاون پر ہندوستان اور بولیویا کےدرمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 15 APR 2019 12:56PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی15  اپریل ۔وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی سربراہی میں  مرکزی کابینہ نے آج جیولا جی اور معدنیات  کے وسائل  کےشعبے میں تعاون  پر ہندوستان اور بولیویا کےدرمیان ایک مفاہمت  نامے کو  منظوری دےدی ہے ۔ اس  کا اطلاق  پچھلی تاریخ سے ہوگا ۔اس مفاہمت نامے پر     مارچ    2019   میں   بولیویا میں دستخط  کئے گئے تھے۔ 

اثرات :

          یہ مفاہمت نامہ معدنیات کے وسائل کے شعبوں میں تعاون کے لئے ہندوستان اور بولیویا کے درمیان ایک ادارہ جاتی میکانزم فراہم کرے گا ۔اس  کے علاوہ یہ مفاہمت  نامہ وسائل  پر معلومات  کے تبادلے کی گنجائش فراہم کرتا ہے اور  قوانین اور پالیسی کے علاوہ دونوں ملکوں  کےدرمیان ٹکنالوجی کے تبادلے کی  وابستگی  ،ترقیاتی حکمت عملی  پر  ایک دوسرے کو   خیالات   کے  تبادلے کے لئے سمیناروں کے اہتمام کا موقع فراہم کرتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا ۔رم

U-1872



(Release ID: 1570674) Visitor Counter : 50