کابینہ

بھارت اور برازیل کے مابین بائیوٹکنالوجی کےمعاہدے پر  مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 15 APR 2019 12:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15؍اپریل :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں ہونے والے  مرکزی  کابینہ کو اجلاس کو ہندوستان اوربرازیل کے درمیان  مئی ،2018 میں طے پانے والی ایک مفاہمتی عرضداشت سے واقف کرایاگیااوراس پردستخط کئے جانے کے بارے میں بتایاگیا۔

          اس مفاہمتی عرضداشت  پردستخط کئے جانے کا مقصد ہندوستان اوربرازیل کے درمیان سائنس اورتکنالوجی کی سفارت کاری میں جدت طرازی کے لئے شراکت داری کے مستقبل کے ایجنڈے کومستحکم کرنا تاکہ بائیوٹکنالوجی کی تعلیم ، تربیت اور تحقیق کے میدانوں میں ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جاسکے ۔

اس  مفاہمتی عرضداشت کے تحت درج ذیل شعبوں میں شراکت داری کے وسیع ترمیدان حسب ذیل ہیں  :

بائیومیڈیسین اینڈ ہیلتھ  ، خصوصاًمصنوعات پر مبنی بائیوٹیک

زرعی افزائش کے طریقے

حیاتیاتی ایندھن اور حیاتیاتی توانائی

نینوٹکنالوجی اور بائیوانسٹرومنٹیشن

بائیوڈائیورسٹی اورٹیکسونامی

************

(م ن ۔س ش۔  ع  آ15.04.2019)

U-1863

 



(Release ID: 1570616) Visitor Counter : 102