بھارتی چناؤ کمیشن
لوک سبھا انتخابات ۔ 2019 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل ، 2019 کو 20 ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 91 پارلیمانی حلقوں میں پولنگ آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، اترا کھنڈ ، میزورم ، ناگا لینڈ ، سکم ، لکش دویپ ، انڈمان و نکوبار جزائر اور تلنگانہ کی تمام لوک سبھا نشستوں کے لئے انتخابات بدھ کے روز آندھرا پردیش ، سکم ، اروناچل پردیش کے اسمبلی انتخابات اور اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ 11 اپریل کو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 APR 2019 2:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 09 اپریل ؍عام انتخابات ۔ 2019 کے پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 91 نشستوں کے لئے رائے شماری 11 اپریل کو ہو رہی ہے ۔
آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، اترا کھنڈ ، میزورم ، ناگا لینڈ ، سکم ، لکش دویپ ، انڈمان و نکو بار جزائر اور تلنگانہ کے تمام پارلیمانی حلقوں کے لئے رائے ش ماری بدھ کے روز ہو رہی ہے ۔
پہلے مرحلے کے تحت جن دیگر ریاستوں میں پولنگ ہو رہی ہے ان میں آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ ، جموں و کشمیر ، مہا راشٹر ، منی پور ، اوڈیشہ ، تری پورہ ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں ۔ ان ریاستوں میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت کچھ حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی ۔
لوک سبھا کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت آندھرا پردیش کے 25 پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں اراکو ، سری کا کو لم ، ویزیانگرام ، وشاکھا پٹنم کاکی ناڑا ، انا کا پلی ، امل پورم ، راجا مندری ، نرسا پورم ، ایلو رو ، مچھلی پٹنم ، وجے واڑہ ، گنٹور ، نرسا پور م ، با پتلا ، اونگول ، نندیال ، کرنول ، اننت پور ، ہندو پور ، کڈاپہ ، نیلور ، ٹیٹو پٹی ، راجم پیٹ اور چتور شامل ہیں ۔ اروناچل پردیش کے دو پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں اروناچل پردیش ویسٹ اور ارونا چل پردیش ایسٹ شامل ہیں ۔ آسام کے پانچ پارلیمانی حلقوں کے لئے پو لنگ ہو گی جن میں تیز پور ، کالی بور ، جور ہاٹ ،ڈبرو گڑھ اور لکھیم پور شامل ہیں ۔ بہار کے 4 پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں اورنگ آباد ، گیا ، نوادہ اور جموئی شامل ہیں ۔ چھتیس گڑھ کے بستر پارلیمانی حلقے کے لئے پولنگ ہو گی ۔ جموں و کشمیر کے دو پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں بارہ مولہ اور جموں شامل ہیں ۔ مہارا شٹر کے 7 پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں واردھا ، رام ٹیک ، ناگپور ، بھنڈارا ۔ گونڈیا ، گڑھ چرولی ۔ چیمور ، چندر پور ، یوت مال ۔ واشم شامل ہیں ۔ منی پور کے پارلیمانی حلقے بیرونی منی پور کے لئے پولنگ ہو گی ۔ میگھالیہ کے دو پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں شیلانگ اور تورا شامل ہیں ۔ میزورم میں میزورم پارلیمانی حلقے کے لئے پولنگ ہو گی ۔ نا گا لینڈ میں ناگا لینڈ پارلیمانی حلقے کے لئے پولنگ ہو گی ۔ اوڈیشہ کے چار پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں کالا ہانڈی ، نبرنگ پور ، بہرام پور اور کورا پٹ شامل ہیں ۔ سکم میں سکم پارلیمانی حلقے کے لئے پولنگ ہو گی ۔تلنگانہ میں 17 پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں عادل آباد ، پیڈا پلی ، کریم نگر ، نظام آباد ، ظہیر آباد ، میڈک ، ملکال گری ، سکندر آباد ، حیدر آباد ، چیویلا ، محبوب نگر ، نگر کر نول ، نل گونڈہ ، بھونگیر ، وارنگل ، محبوب آباد اور کھمم شامل ہیں ۔ تری پورہ میں پارلیمانی حلقہ تری پورہ ویسٹ کے لئے پولنگ ہوگی ۔ اتر پردیش کے آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں سہارنپور ، کیرانہ ، مظفر نگر ، بجنور ، میرٹھ ، باغ پت ، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر شامل ہیں ۔ اترا کھنڈ کے پانچ پارلیمانی حلقوں کے لئے پولنگ ہو گی جن میں ٹہری گڑھوال ، گڑھوال ، الموڑہ ، نینی تال ۔ اودھم سنگھ نگر اور ہری دوار شامل ہیں ۔ مغربی بنگال کے دو پارلیمانی حلقوں کے لئے پو لنگ ہو گی جن میں کوچ بہار اور علی پور دوار شامل ہیں ۔ لکش دویپ میں لکش دویپ پارلیمانی حلقے کے لئے پولنگ ہو گی ۔ انڈمان اور نکو بار جزائر میں پارلیمانی حلقہ انڈمان اور نکو بار جزائر کے لئے پولنگ ہو گی ۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتخابات میں حصہ لینے والے امید واروں کی فہرست درج ذیل لنگ پر دیکھی جا سکتی ہے : ۔ https://eci.gov.in/files/file/9835-list-of-contesting-candidates-for-the-first-phase-of-elections/
دوسرے مرحلے سے لے کر ساتویں مرحلے تک کے انتخابات 18 اپریل ، 23 اپریل ، 29 اپریل ، 06 مئی ، 12 مئی اور 19 مئی کو منعقد ہو ں گے ۔ 17 وی لوک سبھا کے لئے ووٹوں کی گنتی کو ہو گی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1811
(ریلیز آئی ڈی: 1570275)
وزیٹر کاؤنٹر : 102