کابینہ

کابینہ نے بایو میڈیکل ریسر چ کریئر پروگرام کو مزید 5 سال کیلئے توسیع کو منظور کیا

Posted On: 27 MAR 2019 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بایو میڈیکل ریسرچ کریئر پروگرام (بی آر سی پی) ، اور ویلکم ٹرسٹ (ڈبلیو ٹی)؍ ڈی بی ٹی انڈیا الائنس کو اس کی شروعاتی 10 سالہ مدت (09-2008 سے 19-2018) سے آگے، 5 سال کے ایک نئے مرحلے (20-2019 سے 24-2023) تک توسیع کرنے اور اسے جاری رکھنے کےلئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ محکمۂ بایو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کے ساتھ ڈبلیو ٹی کے اقرار کی دو مرتبہ توسیع ہوئی ہے ۔

اس پروگرام کے کُل مالی اخراجات 1092 کروڑ روپے ہوں گے، جس میں ڈی بی ٹی اور ڈبلیو ٹی کا تعاون بالترتیب 728 کروڑ روپے اور 364 کروڑ روپے ہوگا۔

1:1بنیاد پر شراکت داری میں 10سال سے زیادہ کی فنڈنگ کے تحت اس پروگرام نے ملک میں جدید ترین بایو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اعلیٰ ترین عالمی اسٹینڈرس کی تعمیر اور صلاحیت و ہنرمندی کے اپنے مقاصد کو پورا کیا ہے، جس سے اہم سماجی کامیابیوں اور صلاحیتوں نیز سائنسی پس منظر میں سماجی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی ہے۔

بی آر سی پی نے بیرون ممالک میں کام کر رہے اعلیٰ معیار کے ہندوستانی سائنسدانوں کو ملک واپس لوٹنے کے لئے ترغیب دی ہے اور بھارت کے اندر ہی مختلف جغرافیائی مقامات پر ان اداروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، جہاں عالمی درجے کے بایو میڈیکل ریسرچ ادارے ہیں۔

اس توسیعی مرحلے میں یہ پروگرام صلاحیت و ہنرمندی کے فروغ کے ساتھ ہندوستان میں کلینکل ریسرچ کو مضبوط کرنے اور صحت سے متعلق اہم چیلنجوں کو نمٹانے کو جاری رکھے گا۔ حکومت ہند کے لئے بڑھی ہوئی حصہ داری کے ساتھ اِن ریٹرنس کو لانے کے لئے پروگرام کو جاری رکھنا اہم ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ش ت ۔ک ا

U-1712

 



(Release ID: 1569720) Visitor Counter : 113