کابینہ

کابینہ نے سافٹ ویئر مصنوعات -2019 سے متعلق قومی پالیسی کو منظوری دی

Posted On: 28 FEB 2019 10:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28 فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے سافٹ ویئر مصنوعات ملک کے طورپر بھارت کو ترقی دینے کے لئے سافٹ ویئر مصنوعات-2019 سے متعلق قومی پالیسی کو منظوری دی ہے۔

بڑا اثر:

سافٹ ویئر مصنوعات  ماحولیاتی نظام میں اختراعات، دانشورانہ املاک (آئی پی) کی تخلیق اور پیداواریت میں بڑے پیمانے پر قدر میں اضافے کی خصوصیت حاصل ہے، جس کے اندر سافٹ ویئر شعبے میں نمایاں طورپر آمدنی اور برآمدات بڑھانے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بڑی تعداد میں روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے، جس کے نتیجے میں  جامع او رپائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

اخراجات:

ابتدائی طورپر سات سالوں کی مدت میں اس پالیسی کے تحت آنے والے پروگراموں ؍اسکیموں کے نفاذ کے لئے 1500کروڑ روپے کی لاگت  شامل ہے۔ 1500کروڑ روپے سافٹ ویئر پروڈکٹ ڈیولپمنٹ فنڈ(ایس پی ڈی ایف)اور ریسرچ اور انوویشن فنڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

پالیسی سے ملک میں سافٹ ویئر مصنوعات شعبے کی ترقی کے لئے  متعدد اسکیمیں ، اقدامات، پروجیکٹ وضع کئے جائیں گے۔ این پی ایس پی-2019 کے ویژن کے حصول کے لئے پالیسی کے درج ذیل مشن ہیں:

  1. دانشورانہ املاک سے متاثر ایک پائیدار بھارتی سافٹ ویئر مصنوعات صنعت  کے قیام کو فروغ دینا، جس کے نتیجے میں 2025ء تک عالمی سافٹ ویئر مصنوعات مارکیٹ میں بھارت کی حصے داری میں دس گنا اضافہ ہو۔
  2. سافٹ ویئر مصنوعات صنعت میں 10 ہزار ٹیکنالوجی اسٹارٹ اَپ کا آغاز کرنا، جس میں ٹائر ٹو اور ٹائر تھری قصبوں اور شہروں میں اس طرح کے ایک ہزار ٹیکنالوجی اسٹارٹ اَپ شامل ہیں اور 2025ء تک 3.5ملین لوگوں کے لئے براہ راست اور بالواسطہ طورپر ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
  3. سافٹ ویئر  پروڈکٹ مصنوعات کے لئے 1,000,000 آئی ٹی پیشہ وروں کو ہنر مند بناکر ایک ٹیلنٹ پول کا قیام کرنا، 100,000اسکول اور کالج کے طلباء کو ترغیب دینا اور دس ہزار ایسے خصوصی مہارت والے پیشہ وروں کو پیدا کرنا ہے، جو قیادت فراہم کرسکیں۔
  4. 20 شعبہ جاتی اور اسٹریٹیجی کے لحاظ سے واقع ایسے سافٹ ویئر پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کلسٹر ڈیولپ کرکے کلسٹر پر مبنی اختراع زدہ ماحولیاتی نظام پیدا کرناہے، جن کے پاس مربوط آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ، مارکیٹنگ، تحقیق اور ترقی اور مینٹرنگ سپورٹ  حاصل ہو۔
  5. اس پالیسی کے نفاذ کے لئے اسکیموں اور پروگراموں کو شروع کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے لئے قومی سافٹ ویئر مصنوعات مشن کا قیام حکومت اور صنعت کی اشتراک سے عمل میں لایا جائے گا۔

پس منظر:

بھارتی آئی ٹی صنعت غالب طورپر ایک خدمات صنعت رہی ہے۔ تاہم ٹیکنالوجی رُخی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے ویلو چین کو فروغ دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ایک مضبوط سافٹ ویئر پروڈکٹ ماحولیاتی نظام پیدا کرنے کے لئے حکومت نے  سافٹ ویئر مصنوعات-2019 سے متعلق قومی پالیسی کو منظوری دی  ہے، جس کا مقصد اختراع ، پائیدار، دانشورانہ املاک کے ذریعے ، ٹیکنالوجی اسٹارٹ اَپ کو فروغ دے کر بھارت کو ایک عالمی سافٹ ویئر پروڈکٹ مرکز کے طورپر ترقی دینا ہے۔مزید برآں، پالیسی کا مقصد حکومت کے دیگر پروگراموں، جیسے اسٹارٹ اَپ انڈیا، میک اِن انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا وغیرہ سے اسے جوڑنا ہے، تاکہ 2025ء تک 3.5ملین کی براہ راست یا بالواسطہ طورپر ملازمت کے ساتھ 80-70 بلین امریکی ڈالر کی بھارتی سافٹ ویئر مصنوعات صنعت تیار کی جاسکے۔

 

م ن۔ن ا۔ن ع

U: 1326



(Release ID: 1567106) Visitor Counter : 65