کابینہ

مرکزی کابینہ نےغیردرج فہرست خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی ترقی اور فلاح کے بورڈ کی تشکیل کی تجویز کی منظوری دے دی

Posted On: 19 FEB 2019 8:57PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔20؍فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے  مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  غیردرج فہرست خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں  کے لئے  ترقیات و فلاح کے بورڈ کی تشکیل کی تجویز کی منظوری دے دی۔ 

پس منظر

قومی جمہوری اتحاد سرکار  ملک کے  انتہائی محروم شہریوں تک  پہنچنے کے تئیں  عہد بستہ ہے۔  ملک میں  انتہائی محروم  برادریوں  میں  غیردرج فہرست  خانہ بدوش   اور نیم خانہ بدوش برادریاں شامل ہیں۔ ان برادریوں تک رسائی  سخت دشوار ہوتی ہے  کیوں کہ انہیں کم ہی دیکھا جاسکتا ہے،  اس لئے  یہ برادریاں  محروم چھوٹ جاتی ہیں۔  ان میں سے بیشتر غیردرج فہرست  برادریاں شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) ، شیڈولڈ ڈرائبس (ایس ٹی)  اور دیگر پسماندہ زمروں (او بی سی) میں  شامل ہیں۔ لیکن بعض  غیردرج فہرست  خانہ بدوش برادریاں  شیڈولڈ کاسٹ ،شیڈولڈ ٹرائبس اور دیگر پسماندہ زمروں میں بھی شامل نہیں ہیں۔

اس لئے  طے پایا کہ  نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اُن غیردرج فہرست خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں  (ڈی این سی) کا پتہ لگائے گی ان کی زمرہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

سرکار نے جولائی 2014 میں نیشنل کمیشن فار  ڈی نوٹیفائیڈ  نومیڈک اینڈ سیمی نومیڈک ٹرائبس تشکیل دیا تھا۔ اس کمیشن کی  مدت کار  تین برس تھی  اور اسے غیردرج فہرست  خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش  برادریوں کی  ریاست وار فہرست سازی  اور  غیردرج فہرست خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں  کیلئے  معقول اقدامات تجویز کیے جانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی جن پر  مرکزی اور ریاستی سرکاریں عمل درآمد کرتی ہیں۔ کمیشن نے  9 جنوری 2015 کو اپنا کام شروع کیا  اور اپنی رپورٹ 8 جنوری 2018 میں داخل کردی تھی۔  اس کمیشن نے ان برادریوں کیلئے ایک مستقل کمیشن  تشکیل دیے جانے کی سفارش کی تھی۔ چوں کہ بیشتر غیردرج فہرست خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریاں    شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرائبس اور او بی سی زمروں میں شامل ہیں ، اس لئے  ترقیاتی  پروگراموں کی عمل آوری  کے کام میں ایک مستقل کمیشن کی تشکیل زیادہ مؤثر نہ ہوگی بلکہ  یہ کمیشن  شکایات کے تدارک کاکام کریگا ۔

کمیشن کی تیار کردہ  ریاست وار برادریوں کی فہرست اس لحاظ سے نامکمل ہے کہ بعض برادریوں کے بارے میں کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس معاملے کی مزید اندازہ کاری کی جانی چاہئے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔س ش۔ع ن

U-1099


(Release ID: 1565498) Visitor Counter : 160