کابینہ

کابینہ نے کسان منڈی کی تشکیل کے لئے علی پور دلی میں دلی ملک اسکیم کی زیر ملکیت 1.61 ایکڑ اراضی کو پٹےّ پردینے کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 13 FEB 2019 9:28PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی14فروری۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  مرکزی کابینہ نے دلی ملک اسکیم کی زیر ملکیت  علی پور دلی میں  واقع  اراضی خسرہ نمبر 15/91  رقبہ  1.61  ایکڑ  اراضی کو  کسان منڈی کے قیام کے لئے  چھوٹے کاشتکاروں سے متعلق  زرعی کاروبار کنسورشیم   (ایس ایف اے سی )   کو  پٹے پر دئے  جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

          یہ پٹہ  دس ستمبر 2014 سے  9 ستمبر 2044 (30برسوں ) تک کی مدت کے لئے    نافذ العمل ہوگا ،جس  کا پٹہ رینٹ   100روپے ماہانہ ہوگا،جس میں  10ستمبر 2014سے سالانہ بنیاد پر 10فیصد کا اضافہ ہوتا جائے گا۔ پٹہ رینٹ پورے سال کے لئے  ، کلینڈر سال کے آغاز میں  یعنی 31 جنوری تک  پیشگی طور پر جمع کرانا ہوگا۔

          ایس ایف اے سی کے ذریعہ  کسان منڈی کے قیام سے ایف پی او  اور کاشتکاری کی ایسوسی ایشن کے لئے ایک اضافی مارکیٹنگ ذریعہ  / پلیٹ فارم فراہم ہوسکے گا ، جہاں  یہ افراد  تھوک شکل میں  اپنے پھل اور سبزیاں  فروخت کرسکیں گے  اور دلی اور این سی آر کے خردہ خریدار کاشتکاروں کے فائدے کے لئے نیز ملک کے صارفین کے مفاد میں  خریداری کرسکیں گے ۔

مذکورہ کسان منڈی کی نمایاں خصوصیات  :

  • اس پلیٹ فارم پر صرف درج رجسٹر ایف پی او /  گروور ایسوسی ایشنیں   اپنی تازہ اشیا کوفروخت کے لئے پیش کرسکیں گی۔
  • اس پلیٹ فارم سے کسی ایجنٹ یا  بچولیہ کو بیچ میں  لائے بغیر انجمنیں  ،  ہول سیلر حضرات ، پورٹل اورکیٹرنگ اکائیاں اور ادارے  ،   باشندگان کی فلاح وبہبود کی ایسوسی ایشنیں اور عام صارفین   خریداریاں کر سکیں گے ۔
  • اس  کسان منڈی میں  فروخت کاروں یا خریداروں سے کسی طرح کا کوئی کمیشن  نہیں لیا جائے گا۔  ایف پی او  ، گودام ، کولڈ اسٹور وغیرہ کی خدمات کی استعمال کے لئے معمولی سروس چارج ادا کریں گی۔
  • کسان منڈی   فرنچائز ماڈل پر خردہ فروخت کار اکائیوں کے ذریعہ  براہ راست سپلائی فراہم کرے گی۔ابتدا میں  دلی ملک اسکیم  کے منتخبہ  کھوکھوں کے ذریعہ   آلو  اور پیاز کی فروخت کا اہتمام کیا جائے گا۔کسان منڈی میں آن لائن فروخت کی گنجائش  بھی ہوگی اور کال سینٹروں کے توسط سے براہ راست  مارکیٹینگ بھی ہوسکے گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش ۔رم

U-973



(Release ID: 1564491) Visitor Counter : 87