کابینہ

کابینہ نے گایوں کے تحفظ اور ان کی نسل کی افزائش کے لئے راشٹریہ کام دھینو آیوگ کے قیام کو منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2019 9:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06فروری 2019/           وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے گایوں کے تحفظ اور  ان کی نسل کی افزائش کے لئے راشٹریہ کام دھینو آیوگ کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اثر:

راشٹریہ کام دھینوآیوگ کا قیام ملک میں  مویشیوں کی آبادی کے تحفظ ، ان کے بچاؤ اور ان کی افزائش  میں مددگار ثابت ہوگا۔ نیز دیسی نسل کی گایوں کی افزائش کو قوت بخشے گا۔

اس کے نتیجے میں ملک میں مویشیوں کے شعبے کا تیزی سے فروغ ہوگا جس کا فائدہ خاص طور سے عورتوں اور چھوٹے اور درمیانی  سطح کے کسانون کو ملے گا۔  

راشٹریہ کام دھینو آیوگ گایوں کے کی افزائش  نسل  ، ان کی پرورش ، نامیاتی  کھاد  بایو گیس  وغیرہ کے شعبے میں   تحقیق کے  کام  میں مصروف مرکز  اور ریاستی سرکار کے محکموں یا اداروں یا زرعی یونیورسٹی یا جانوروں سے متعلق سائنسیز کے اشتراک سے   مل کر کام کرے گا۔

پس منظر :

گایوں کے تحفظ ، ان کے بچاؤ اور ان کی افزائش نسل کے لئے راشٹریہ کام دھینو آیوگ   کی تشکیل  سے ملک میں گائے کے تحفظ کے لئے پالیسی فریم ورک  فراہم ہوگا اور  ملک میں گائے کے تحفظ اور افزائش نسل کے پروگرامو ں کو سمت ملے گی اور اس سے گایوں کی فلاح کے لئے قوانین کا مناسب طور پر نفاذ  کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ راشٹریہ کام دھینو آیوگ کی تشکیل مرکزی بجٹ 20-2019 میں کئے گئے اعلان کے مطابق کی گئی ہے۔

*********** ***

( م ن ۔ ح ا  ۔ م ف (

U. No. 772



(Release ID: 1563361) Visitor Counter : 65