کابینہ

بائیوٹکنالوجی کی شعبے میں بھارت اورفن لینڈ کےمابین مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 06 FEB 2019 9:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اورفن لینڈ کے مابین بائیوٹکنالوجی کے شعبے میں باہمی مفادات کی بنیاد پر اشتراک کے سلسلے میں مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ اس کا مقصد صنعت سے وابستہ الوالعزم اختراعات کے نفاذ کے لئے سرمائے کی فراہمی اور تحقیق اورترقیات اوراختراعات کے بڑے دائرہ کارمیں بین ملکی پروجیکٹوں کو فروغ دینا ہے ۔

فوائد

           مذکورہ مفاہمتی عرضداشت بھارت اور فن لینڈ کے اداروں کے مابین امداد باہمی پرمبنی نیٹ ورک کے قیام اوراس کو مستحکم بنانے کے لئے طویل المدت تحقیق وترقیات اور اختراعاتی اشترا ک کے میکینزم کو تقویت فراہم کریگی ۔ ضرورت کے مطابق اور الولعزم بین الاقوامی معیارات کے پروجیکٹوں کو امداد بہم پہنچانے سے دونوں ممالک دنیا بھرمیں ایسی اختراعات تک پہنچناچاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے لئے مفید ہوں ۔ اس کے تحت علم کو ساجھاکرنے اور سائنسدانوں ، محققین اور صنعت کے شعبے میں دونوں ممالک میں باہمی طورپرایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا پہلوبھی شامل ہے ۔

تفصیلات

                   1-اشتراک کے ضروری عناصرکی شناخت ڈی بی ٹی اور بزنس فن لینڈ نے حکومت ہند کے تحت محکمہ بائیوتکنالوجی کے سرکاری دائرہ کارکی صنعت بائیوتکنالوجی انڈسٹریز ریسرچ اسسٹنس کونسل ( بی آئی آراے سی ) کے ساتھ تعاون کرنے پراتفاق کیاہے ۔ تاکہ الولعزم اورصنعت سے وابستہ اخراعات اوربین ملکی پروجیکٹوں کو نافذ کیاجاسکے ۔ دونوں ممالک کے باہمی مفادات کی بنیاد  پردرج ذیل مفادات کی شناخت کی گئی ہے ۔

مشن اختراعات ، بائیوفیوچرپلیٹ فارم ، حیاتیاتی ایندھن ، بائیوانرجی ، بائیوماس پرمبنی مصنوعات

2-بائیوتکنالوجی کا ماحولیاتی اور توانائی استعمال

3-اسٹارٹ اپ اور تیز نمووالی کمپنیاں اور ان سے متعلق کاروبارکوفروغ

4-تعلیمی تکنالوجیاں اور لائف سائنسیز سے متعلق کھیل کود

5-دیگر ایسے شعبے جن کا تعلق لائف سائنس کی صنعت سے ہے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر فن لینڈ کی جمہوریہ اور جمہوریہ ہند کی حکومت ، کے مابین 25مارچ ، 2008کو ہیلسنکی میں سائنس اورتکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے کے مطابق دستخط عمل میں آئے ہیں ۔ اس معاہدے میں باہمی مفادات کو بنیاد بناکر اس امرپراتفاق کیاگیاتھا کہ فن لینڈ اوربھارتی اداروں کے مابین طویل المدت تحقیق اورترقیات اور اختراعات کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیاجائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔م ن ۔  ع آ)07.02.2019(

U-764

 



(Release ID: 1563210) Visitor Counter : 63