کابینہ

بھارت ۔ ناروے بحری گفت وشنید سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 06 FEB 2019 9:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،07فروری :مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اورناروے کے مابین بھارت ۔ ناروے بحری گفت وشنید سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

فوائد

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت نیلگوں معیشت کی ترقی کے لئے باہمی مفادات سے متعلق شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا راستہ ہموارکریگی ۔ واضح رہے کہ ناروے نیلگوں معیشت کے شعبے میں ایک عالمی قائد کی حیثیت رکھتاہے اور اس کے پاس ماہی پروری ، ہائیڈروکاربن ، قابل احیأ توانائی ، بحری وسائل کو ہمہ گیرطریقے سے بروئے کارلانے اوربحری نقل وحمل سے متعلق جدیدترین تکنالوجیاں اوروسائل دستیاب ہیں ۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت ہائیڈروکاربن کی تلاش اوردیگر بحری وسائل کے سلسلے میں باہمی اشتراک کے لئے مواقع فراہم کریگی اور ساتھ ہی ساتھ جوائنٹ ٹاسک فورس ( جے ٹی ایف ) کے دائرہ کارکے اندر تمام ترشراکت داروں کے باہمی مفادات کے فروغ کے لئے بندرگاہوں کے انتظام اور سیاحت کی ترقی کا راستہ بھی ہموار کریگی ۔ماہی گیری کے شعبے میں نیز آبی جانوروں کی پرورش کے معاملے میں نئی تکنالوجیوں کو متعارف کرانے کے ذریعہ سے خوراک سلامتی  کے  حصول کے کام میں بھی اپنا تعاون دیگی ۔ دونوں ممالک میں کاروباری مواقع کے لئے پلیٹ فارم فراہم کریگی جن کے ذریعہ مفید کاروبارکو فروغ ہوگا۔ آرکیٹک خطے کے پس منظرمیں سائنس داں حضرات  اورمحققین بحری ایکونظام کے سلسلے میں مطالعات کے لئے اشتراک بھی کرسکیں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔م ن ۔  ع آ)07.02.2019(

U-765

 



(Release ID: 1563208) Visitor Counter : 88