کابینہ

مرکزی کابینہ نے ای ۔ گورننس کے شعبے میں ہندوستان اورازبیکستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کی مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی

Posted On: 06 FEB 2019 9:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ہندوستان اورازبیکستان کے درمیان ای ۔ گورننس کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دے دی گئی ۔

          اس  معاہدہ  سے ای۔ گورننس ، انفارمیشن ٹکنالوجی کی تعلیم اور عمل آوری کے میدان میں فروغ حاصل ہوگا اور مختلف سیکٹروں میں جینرک کنفی گیوریبل  ای ۔ گورننس مصنوعات  /آلات تیارکئے جاسکیں گے اورڈاٹاسینٹروں کو فروغ دیاجاسکے گا۔

پس منظر

          الیکٹرانک اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے ابھرتے ہوئے اوراہم انفارمیشن کمیونیکیشن تکنالوجی ( آئی سی ٹی ) کے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیئے کے لئے مجاز کیاگیاہے ۔ یہ وزارت مختلف باہمی اورعلاقائی فریم ورک کے ساتھ مذکورہ میدانوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتی ہے ۔اس سلسلے میں اس وزارت نے مخصوص شعبوں میں معلومات کے تبادلے کے فروغ کے لئے مختلف ایجنسیوں سے معاہدے کئے ہیں ۔

 

 

U-739

 



(Release ID: 1563143) Visitor Counter : 64