وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے احمدآباد شاپنگ فیسٹول ۔2019کاافتتاح کیا


وزیراعظم کاکہناہے کہ حکومت ملک میں سازگارکاروباری ماحول فراہم کرانے کے لئے لگاتارکام کررہی ہے

Posted On: 17 JAN 2019 9:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،18جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے احمدآباد میں سابرمتی ریورفرنٹ یالب دریا شاپنگ فیسٹول ۔2019کا افتتاح کیا۔وزیراعطم نے اس موقع پرکہاکہ گلیوں میں سامان فروخت کرنے والوں سے لے کر بڑے بڑے شاپنگ مال تک اورصناعوں سے لے کر ہوٹل ، ریسٹورینٹ سے مربوط کاروبار ، پورا گجرات آج یہاں اپنی مصنوعات کی جھلک پیش کرنے اوراسے فروغ دینے کی غرض سے جمع ہواہے ۔ یہ فیسٹول اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتاہے کیونکہ اس کا اہتمام وائبرینٹ گجرات سمٹ یافعال گجرات سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ کیاجارہاہے ۔

          وزیراعظم نے اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا ۔ انھوں نے اس اہتما م کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ عام طورپرہم اس طرح کے بڑے کاروباری اجلاسات صرف بیرونی ملک میں  ہی ملاحظہ کرپاتے ہیں ۔ اب وائبرینٹ گجرات اور احمدآباد شاپنگ فیسٹول کا آغاز اس لحاظ سے ایک قابل ستائش قدم ہے ۔

          وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت ملک میں سازگارکاروباری ماحول پیداکرنے کے لئے لگاتارکوشاں ہے ۔ گذشتہ چاربرسوں کے دوران فرسودہ قوانین کو منسوخ کردیاگیاہے اورسیکڑوں قواعد کوآسان بنایاگیاہے ۔ ان ہی  کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے کاروبارکرنا آسان ہونے کے زمرے میں ، زمرہ بندی کے لحاظ سے 142ویں مقام سے اوپراٹھ کراب 77واں مقام حاصل کرلیاہے ۔ وزیراعطم نے مزید کہاکہ ہماری لگاتارکوشش یہی ہے کہ ضوابط کو چھوٹے صنعت کاروں کے لئے آسان بنایاجائے ۔ ہم ایک ایسے نظام کی جانب آگے بڑھنے کی کوشش میں ہیں ،جس کے تحت بینک جیسے ادارے چھوٹے  صنعت کاروں کو جی ایس ٹی اوردیگر ریٹرنس کی بنیاد پرقرض فراہم کرسکیں ۔ اب ہم ایک کروڑروپے تک کے قرض 59منٹوں میں منظورکررہے ہیں ۔

          اس سے قبل وزیراعظم نے گاندھی نگرمیں مہاتمامندر نمائش اور کنوینشن سینٹرمیں وائبرینٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شوواٹ کاافتتاح کیا ۔ اس کے ساتھ ہی اب وائبرینٹ گجرات سربراہ ملاقات کے نویں ایڈیشن کے انعقاد کے لئے حالات پوری طرح سے سازگارہوچکے ہیں ۔ یہ نواں ایڈیشن 18سے 20جنوری کے دوران گاندھی نگرمیں منعقد ہورہاہے ۔ سربراہ ملاقات میں ریاستوں کے سربراہان ، عالمی صنعتوں کے سربراہان اور فکری رہنما شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی اس سربراہ ملاقات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-405

 



(Release ID: 1560436) Visitor Counter : 45