کابینہ

مرکزی کابینہ نے سوازی لینڈ کو، ٹی او آر ٹیکس معاونت پر دستخط کو منظوری دےدی

Posted On: 10 JAN 2019 8:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11  جنوری  ۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں    اب اسواٹنی کے نام سے موسوم سوازی لینڈ   کو ٹیکس معاونت  فراہم کرائے جانے کے لئے نامزد ہندوستانی ماہرین   کی خدمات حاصل کرنے  کے ضابطے کے کام کاج کی شرائط  پر دستخط کئے جانے کی منظوری دے دی ۔ یہ ٹیکس معاونت   ہندوستان اور اسواٹنی کے درمیان      ٹیکس  انسپکٹرز  ودآؤٹ بارڈر پروگرام   یعنی  سرحد کے بغیر  ٹیکس  انسپکٹروں کے  پروگرام  کے تحت دی جائے گی۔ 

نکتہ وار تفصیلات :

1        ٹی آئی ڈبلیو بی پروگرام کے تحت  ہندوستان اور مملکت اسواٹنی   کی سرکار نے  باہمی اتفاق سے  ایک ہندوستانی ماہر کا انتخاب کیا ہے ۔ 

2        اس کے کام کاج کی شرائط میں   ٹی آئی ڈبلیو بی   پروگرام کے تحت  اسواٹنی کو  ٹیکس معاونت فراہم کرائے جانے کی مددسے ہندوستانی ماہر کی  خدمات  حاصل کرنے کے کام کی شرائط  کو  رسمی شکل دی جاسکے گی۔

وسیع تر اثرات :

          ٹی آئی ڈبلیو  بی پروگرام کے تحت  ہندوستانی ماہر کی خدمات حاصل کئے جانے سے  ترقی پذیر ممالک میں ٹیکس امور کے میدان میں اہلیت سازی کو  ہندوستان کی معاونت  میں تیز روی پیدا ہوسکے گی۔

پس منظر :

          یو این ڈی پی اور او ای سی ڈی کے ذریعہ مشترکہ طور سے شروع کئے جانے والے ٹیکس انسپکٹرز ود آؤٹ بارڈرس ( ٹی آئی ڈبلیو  بی )  پروگرام کا مقصد ترقی پذیر ممالک  کو   محاسبے کی اہلیت  پیدا کرنے کے ذریعہ   قومی ٹیکس انتظامیہ کو مستحکم کرنا  اور اس معلومات کو دیگر ممالک کے ساتھ بانٹنا ہے۔ٹی آئی ڈبلیو  بی  پروگرام کا مقصد تکنیکی معلومات اور ہنر مندی کو اپنے ٹیکس محاسبین  کے ساتھ  بانٹ کر  اور    ترقی پذیر ممالک کے ساتھ   معلوماتی مصنوعات           اور  محاسبے یعنی آڈٹ کے عام طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ  بانٹنا ہے ۔ ٹی آئی ڈبلیو بی پروگرام   ٹیس کے امور پر تعاون کو مستحکم کرنے میں عالمی برادری کی  کوششوں   کی تکمیل کرے گا اور ترقی پذیر ممالک میں  داخلی ٹیکس فعالیت   کی کوششوں کو   اور ٹیکس امور  میں  تعاون کو  مستحکم بنائے گی۔ واضح ہوکہ  ہندوستان ترقی پذیر ممالک میں ٹیکس کے امور پر اہلیت سازی کی حمایت کرتا رہا ہے۔ اس میدان میں ایک عالمی قائد کی حیثیت سے ہندوستان کو  ساؤتھ ساؤتھ  کوآپریشن ( جنوب جنوب  تعاون )  کے میدان میں  اہم کردار اد ا کرے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-252


(Release ID: 1559571) Visitor Counter : 138