کابینہ

مرکزی کابینہ نے توانائی کی موثریت / توانائی کے بچاؤ کے میدان میں ہند-فرانس مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی

Posted On: 06 DEC 2018 9:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی 07 دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  توانائی کی موثریت /توانائی کی بچاؤ کے میدان میں ہند-فرانس مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی گئی ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر 17  اکتوبر 2018  کو دستخط کئے گئے تھے۔

نمایاں اثرات :

          یہ ایک سائنسی اور تکنیکی معاہدہ ہے جس میں صرف تکنیکی معاونت  کے میدان میں تعاون اور معلومات کا باہمی لین دین شامل ہے۔ امید کی جاتی ہے کہے اس مفاہمتی عرضداشت کی رو سے  توانائی  کی اضافہ  شدہ موثریت سے متعلق ٹکنالوجی  اور پروگرام نیز پالیسیوں پر متعلقہ معلومات کا آپس میں لین دین ممکن ہوسکے گا۔

فوائد :

          ا س مفاہمتی عرضداشت کے نتیجے میں   انرجی کی موثریت   کے بارے میں  بیداری پیدا کی جاسکے گی، کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کے اخراج کے تجزیہ  اور  استعمال   کے طریقوں کو فروغ  دیا جاسکے گا اور آئی این ڈی سی کے لئے عالمی پیمانے پر گیسو ں کے اخراج  کے  جی  ایچ  جی کے اعدووشمار معلوم کئے جاسکیں گے ۔علاوہ ازیں  برقی ذرائع آمدورفت پر توجہ کے ارتکاز کے ساتھ  پائیدار رابطہ کاری کو بھی اس عرضداشت کے تحت فروغ دیا جاسکے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-6103



(Release ID: 1555135) Visitor Counter : 71