کابینہ

مرکزی کابینہ نے ارضی علوم کے میدان میں سائنسی وتکنیکی تعاون سے متعلق ہند –امریکہ مفاہمتی عرضداشت کی منظوری

Posted On: 06 DEC 2018 9:38PM by PIB Delhi

نئیدہلی07دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس کو  ارضی علوم کے میدان میں  سائنسی وتکنیکی  تعاون سے متعلق ہند- امریکہ مفاہمتی عرضداشت کی واقفیت بہم پہنچائی گئی ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر یکم نومبر 2018  کو دستخط کئے گئے تھے۔ارضی علوم میں سائنسی وتکنیکی تعاون ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دونوں ملکوں کی تنظیموں کی مہارت کے باہمی لین دین اور ارضی علوم کے میدان میں جدید ترین  اورانتہائی نازک ٹکنالوجی  اپنانے میں معاون ہوگا ۔ یادرہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس میدان میں تعاون  کے خصوصی امور میں  فضائی نظام ،ماحولیاتی تبدیلی اور زمین کے استعمال میں تبدیلی ،معلومات اور اعدادوشمار کو مربوط کیا جانا شامل ہے ۔ اس  مفاہمتی عرضداشت کے تحت تکنیکی معلومات ، ماہرین کے ایک دوسرے کے ملک میں دورے ،تربیت  اور مذکورہ بالا میدانوں میں  تربیت اور تحقیقی تعاون کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-6099



(Release ID: 1555134) Visitor Counter : 74