کابینہ

امور فوجداری میں، باہمی قانونی امداد کے لئے ہند-مراقش معاہدے کی منظوری

Posted On: 01 NOV 2018 12:18PM by PIB Delhi

نئیدہلییکم نومبر۔وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونےوالے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں امور فوجداری میں   باہمی   قانونی  امداد کے معاہدے کو  منظوری دے دی گئی ۔

فوائد :

          اس معاہدے سے  جرائم  کو دائرہ قانون میں لانے اورخاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے  ،  مجرموں کا پتہ لگانے  ، انہیں روکنے   اور  مجرمین کے اثاثوں  اورجرائم میں استعمال ہونے والا سامان کو ضبط  کئے جانے  کے امور میں  ہندوستان اور مراقش  کے درمیان طے پانے والے تعاون کے اس دو فریقی معاہدے کا وسیع تر قانونی خاکہ تیار کیا جاسکے گا ۔علاوہ ازیں ا س کا ایک مقصد یہ بھی ہےکہ جرائم کی تفتیش اورمجرموں کو قانو ن کی گرفت میں لانے کے کام میں موثر اضافہ کیا جاسکے گا اور سماج کی مجموعی ترقی کے لئے پیشگی مطلوب ، پُر امن ماحول فراہم کرایا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں  یہ معاہدہ  منظم مجرموں اوردہشت گردوں کے طریق کار کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کرنے میں بھی   مزید سود مند ثابت ہوگا ،جس کے نتیجے میں  داخلی سلامتی کے شعبوں میں  بہتر پالیسی فیصلے کئے جاسکیں گے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-5588


(Release ID: 1551532) Visitor Counter : 102