کابینہ

سماجی روزگار کے شعبوں میں برکس ممالک کے مابین تعاون  کی مفاہمت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 24 OCT 2018 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ  مرکزی کابینہ نے سماجی اور روزگار کے شعبوں کے تعلق سے برکس ممالک یعنی برازیل، روسی وفاق، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ کے مابین ہوئے مفاہمتی دستاویز(ایم او یو) پر ہوئے دستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس مفاہمتی دستاویز پر برکس کے رکن ممالک کے وزرائے محنت اور روزگار( ایل ای ایم) کی میٹنگ کے دوران 3 اگست 2018 کو دستخط ہوئے تھے۔

تفصیلات:

مفاہمتی دستاویز پر ہندوستان سمیت فریقین نے معروف شعبوں یعنی محنت سے متعلق قانون اور عمل درآمد ، آسانی سے متاثر ہونے والے گروپوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ ، روزگار اور مزدوروں کے بازار سے متعلق پالیسیوں، پیشہ وارانہ تعلیم، ہنر مندی اور ٹریننگ نیز سماجی تحفظ کے شعبوں میں تعاون اور باہمی تقریبات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔ تنظیم کے رکن ممالک ، سماجی تحفظ اور محنت سے متعلق دوسرے موضوعات پر تعاون کے لئے برکس نیٹ ورک آف لیبر ریسرچ انسٹی ٹیوٹس اور برکس سوشل سیکوریٹی فریم ورک کو استعمال میں لاسکتے ہیں۔

اہم اثر

زیر تبصرہ مفاہمتی دستاویز(ایم او یو) بشمولیت ترقی اور صنعتی انقلاب سے خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے ساتھ برکس کے رکن ممالک کے مابین تعاون، اشتراک اور ہم آہنگی کے لئے ایک میکنزم فراہم کرتا ہے۔

اس سے رکن ممالک کو روزگار اور محنت، سماجی تحفظ اور سماجی مذاکرات جیسے امور کے تعلق سے معلومات کے تبادلہ اور مشترکہ پروگراموں کے عمل درآمد میں سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے بین الاقوامی تنظیم محنت(آئی ایل او) کے انٹر نیشنل ٹریننگ سینٹر کی برکس نیٹ ورک آف لیبر  انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے، کے ساتھ نیٹ ورکنگ بھی یقینی ہوگی۔ یہ نیٹ ورک روزگار کی نئی شکلوں پر تحقیق اور نوجوانوں کے روزگار سے متعلق مرکزی خیال پر خصوصیت کے ساتھ توجہ دے گا۔یہ نیٹ ورک قریبی تعاون، معلومات کے تبادلے اور صلاحیت سازی سے متعلق حقیقی نیٹ ورک سمیت نئی ٹیکنالوجیوں کی بھی تلاش کرے گا۔برکس سوشل سیکوریٹی کوآپریشن فریم ورک ، برکس ممالک کے مابین قریبی سماجی تحفظ تعاون کو مزید مستحکم کرے گا اور سماجی تحفظ کے نظام اور سماجی تحفظ کے معاہدے میں بہتری کے لئے تعاون کرے گا۔

برکس روزگار ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ 30 جولائی سے یکم  اگست2018 تک،  برکس محنت ا و روزگار کے وزارء کی میٹنگ 2 اگست سے 3اگست 2018 تک جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں  جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی۔اس میٹنگ میں سماجی اور روزگار کے ماحول میں تعاون کے سلسلے میں برکس ممالک کے مابین مفاہمتی دستاویز کے مسودے پر تبادلہ خیال ہوا تھا اور30 جولائی سے  یکم اگست 2018 کےدرمیان برکس ای ڈبلیو جی میٹنگ میں اس مسودے کو حتمی شکل دی گئی تھی  اور 3 اگست 2018 کو برکس کے رکن ممالک  کے وزرائے محنت نے اپنے اپنے ملک کی جانب سے ان پر دستخط کئے تھے۔ مفاہمتی دستاویز کے التزامات میں واضح طور پر اس کے مقاصد  یعنی سماجی اور روزگار کے ماحول میں  پالیسی اقدامات  کی کامیابی سے تبادلے، پروگراموں کے تبادلے ، مشاورت ، ماہرین کی میٹنگوں اور کانفرنسوں  کے انعقاد  کے سلسلے  میں  تعاون کے طور پر واضح کیا گیا۔

***********

U – 5465



(Release ID: 1550576) Visitor Counter : 56