کابینہ

مرکزی کابینہ نے ماحولیاتی تعاون کے بارے میں ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 10 OCT 2018 1:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اکتوبر /  مرکزی کابینہ نے جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی ماحولیاتی تعاون کے بارے میں ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے کی منظوری دے دی ہے ۔ تعاون کے اس مفاہمت نامے کے ذریعےہر ایک ملک میں نافذ قانونی ضابطوں  کے نفاذ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یکسانیت ، دونوں طرف سے ایک طرح کے اقدامات اور آپسی فائدے کی بنیاد پر ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے بندوبست کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور طویل مدتی تعاون کو قائم کیا جا سکے گا اور اسے فروغ دیا جا سکے گا ۔

امید ہے کہ تعاون کے اس مفاہمت نامے کے ذریعے ماحولیاتی کے بہتر تحفظ  اس کی بہتر برقراری اور آب و ہوا کے بہتر بندوبست نیز جنگلاتی زندگی کے تحفظ  اور اسے محفوظ رکھنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیوں  اور بہترین کارروائیوں کا استعمال کیا جا سکے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت جن شعبوں میں تعاون کیا جائے گا وہ مندرجہ ذیل ہے:

  1. ہوا اور پانی کے آلودہ ہونے کی روک تھام اور اسے صاف ستھرا بنانے ، کثافت سے دو چار زمینوں کی اصلاح کرنا ۔
  2. کچرے کا بندوبست جس میں خطرناک کچرا اور کچرے کو توانائی  میں بدلنے کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے ۔
  3. گشتی اقتصادیات کا فروغ ، چھوڑے کاربن کے مسائل کا حل اور جنگلات سمیت قدرتی وسائل  کا دیر پا بندوبست ۔
  4. آب و ہوا کی تبدیلی ۔
  5. ماحولیات  اور جنگلات کی نگرانی  اور اس کی معلومات کا بندوبست ۔
  6. سمندری اور ساحلی وسائل کا تحفظ ۔
  7. سمندری ؍ سمندری ساحلوں کے پانی کا مضبوط بندوبست ۔
  8. کوئی بھی ایسا دوسرا شعبہ جس پر متفقہ طور پر اتفاق ہو۔

پس منظر :

بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے لئے ایک سنجید چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہندوستان دنیا میں تیزی سے ابھرنے والی معیشتوں میں شامل ہے۔ جس کے ساحل بہت وسیع ہیں۔ اور وہ قیمتیں حیاتیاتی تنوع کا حامل ہے۔ فن لینڈ کے خاص ماحولیاتی مسائل ، فضا اور پانی کی آلودگی ہے  اور اس میں اس کی جنگلاتی زندگی کا تحفظ بھی شامل ہے۔ فن لینڈ کی سب سے بڑی ماحولیاتی ایجنسی اس کی ماحولیاتی وزارت ہے۔ جس کا قیام 1983 میں عمل میں آ تھا۔ اندرون ملک اور آس پاس کے ملکوں کی صنعتی کثافت دونوں ملکوں کی فضا اور خالص پانی کی فراہمی  کو متاثر کرتی ہے۔ فن لینڈ کو آبی کثافت اور قدرتی وسائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے چیلنج کا سامنا ہے۔ دونوں ملکوں کی بہت سے ماحولیاتی مسائل درپیش ہیں۔مثلاً ذائعے شدہ پانی کا بندو بست، ایسے جانوروں کا تحفظ جن کی بقا کو خطرہ در پیش ہے فضائی اور آبی کثافت پر قابو پانا اور قدرتی وسائل کی بڑھتی ہوئی مانگ ۔

فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے  دونوں ملکوں نے ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے بندوبست نیز بہتر ماحولیاتی تحفظ کے لئے درکار جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین کارروائیوں کے شعبے میں آپس میں تعاون کرے اور طویل مدتی تعاون قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

**************

 U. No. 5255

 

 



(Release ID: 1549220) Visitor Counter : 304