وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 14 جون 2018 کو چھتیس گڑھ کے دورے پر جائیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 JUN 2018 11:43AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔13جون؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 جون کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔
بھِلائی میں وزیراعظم تجدید شدہ اور توسیع شدہ بھِلائی اسٹیل پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس تجدید میں پیداواریت میں اضافہ لانے کے لیے جدید ترین تکنالوجیوں کی تنصیب، پیداوار، کوالٹی، لاگت، مسابقت، توانائی، اثر انگیزی اور ماحولیاتی تحفظ جیسے پہلو شامل ہیں۔
اسی تقریب کے دوران جناب نریندر مودی، آئی آئی ٹی بھِلائی کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم ،بھارت نیٹ مرحلہ 2 کے آغاز کی علامت کے طور پر ایک لوح کی رونمائی بھی کریں گے۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت گرام پنچایتوں کو زیر زمین آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے ذریعے باہم مربوط کیا جانا ہے۔
وزیراعظم، جگدل پور اور رائے پور کے درمیان ہوائی خدمات کا بھی افتتاح کریں گے۔ موصوف مختلف اسکیموں کے تحت ، استفادہ کنندگان کو لیپ ٹپ، اسناد اور چیک وغیرہ بھی تقسیم کریں گے۔ وہ ایک عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔
بھِلائی پہنچنے سے قبل، وزیراعظم ،نیا رائے پور اسمارٹ سٹی بھی ملاحظہ کریں گے ، جہاں وہ اس شہر کے لیے مربوط کمان اور کنٹرول کے مرکز کا افتتاح کریں گے۔
***********
(ریلیز آئی ڈی: 1535253)
وزیٹر کاؤنٹر : 130