وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  نے ویڈیو برج کے ذریعہ  ملک بھر کے  نوجوان  اختراع  کاروں اور

اسٹارٹ اپ صنعت  کاروں کے ساتھ  بات چیت   کی

Posted On: 06 JUN 2018 1:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 6 جون   2018/ وزیراعظم    جناب نریندر مودی  نے آج ویڈیو  برج کے ذریعہ  ملک بھر کے   نوجوان  اختراع  کاروں اور اسٹارٹ  اپ صنعت کاروں کے ساتھ  بات چیت  کی۔ حکومت  کی اسکیموں سے فیض پانے والوں کے ساتھ    ویڈیو برج سیریز   کے ذریعہ  وزیراعظم  کی طرف سے  یہ چوتھی   بات چیت ہے ۔

نوجوانوں  کے روزگار  پیدا کرنے  والے، بننے پر خوشی کا اظہار  کرتے ہوئے  وزیراعظم  نے کہا کہ  حکومت ڈیموگرافک    منافع بڑھانے  کے تئیں عہد  بند ہے۔  وزیراعظم  نے کہا  کہ   اسٹارٹ اپ سیکٹر میں برتری حاصل کرنے کے لئے مناسب   سرمایہ کاری جرات مندی  اور لوگوں  سے جڑنا  لازمی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ   وقت کے اعتبار  سے چیزیں  اور حالات بدل گئے ہیں۔  جہاں اسٹارٹ  اپ کا مطلب   صرف  ڈیجیٹل   اور ٹکنالوجی   اختراع  ہے   ۔ انہوں نے کہا کہ   ا ب متعدد   شعبوں میں اسٹارٹ اپ  صنعت کار   ہیں۔ اسٹارٹ اپ کا 28 ریاستوں ، 6  مرکز   کے زیر  انتظام  علاقوں اور 419  ضلعوں میں اندراج کیا گیا ہے۔ان میں سے 44 فی صد اسٹارٹ اپ کا ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں  میں اندراج  کیا گیا ہے جبکہ     اسٹارٹ اپ انڈیا اپنے اپنے  علاقوں کے مقامی  صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی  پر توجہ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ   45 فی صد  اسٹارٹ اپ  خواتین  کے ذریعہ   قائم کیا گیا ہے۔

 جناب نریندر مودی  نے کہا ہ  حکومت کی نگرانی میں  پیٹنٹس  اور ٹریڈ مارک  داخل کرنا  آسان  ہوگیا ہے  حکومت نے ٹریڈ مارک کے لئے  اپلائی کرنے کے لئے ضروری  فارموں کی تعداد   74  سے گھٹا کر  کل 8 کردی ہے  جس کے   نتیجے میں تین  سال کے عرصے میں ٹریڈ مارک  کے رجسٹریشن   میں تین گناہ  اضافہ ہوا ہے  ، درج کئے گئے  پیٹنٹس  کی تعداد   میں بھی  پچھلی  سرکار  کے مقابلے تین گناہ   کا اضافہ ہوا ہے ۔

 نوجوان صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ   بات چیت  کے دوران  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت  نے 10 ہزار کروڑ روپے   کا فنڈ قائم کیا ہے   تاکہ  اس بات کو یقینی  بنایا جاسکے  کہ نوجوان صنعت کار ا پنے اسٹارٹ اپ کے لئے فنڈ کی قلت کا سامنا نہ کرسکیں اور نوجوانوں کے لئے اختراع  کی راہ ہموار ہو۔ فنڈ آف فنڈس کے ذریعہ   1285  کروڑ روپے   مختص کئے گئے ہیں  اب تک مشترکہ  پروجیکٹ   کے لئے فنڈز میں کل 6980  کروڑ روپے   مختص کئےگئے  ہیں۔

 ہندستان  کے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کو غیر معمولی  بنانے کے لئے حکومت    کی طرف  سے کئے گئے  اقدامات  کی وضاحت  کرتے ہوئے    وزیراعظم نے کہا  کہ گورنمنٹ  ای مارکیٹ  پلس /جی ای ایم)  کو اسٹارٹ اپ  انڈیا  پورٹل سے جوڑا   گیا ہے تاکہ  اسٹارٹ  اپ اپنے   پروڈکٹس    (مصنوعات)  حکومت کو فروخت کرسکے۔ اسٹارٹ اپ  کو تین سال کے لئے  انکم ٹیکس  چھوٹ دی گئی ہے۔  چھ لیبر   (مزدور)  قوانین   اور تین ماحولیاتی  قوانین   میں تبدیل کی  گئی ہے  تاکہ   ضرورت پر نوجوان صنعت کاروں کو صرف  سیلف سرٹیفکیٹ   دیا جاسکے   ۔ حکومت   نے ون اسٹارٹ ڈیجیٹل  پلیٹ فارم   بھی شروع کیا ہے اور اس پلیٹ فارم  کا نام ہے ۔ اسٹارٹ اپ  انڈیا  ہب جہاں  اسٹارٹ اپ ا ور اس کے ایکو سسٹم سےمتعلق  تمام معلومات صنعت کاروں کے لئے دستیاب  ہیں اور اس کے ایکوسسٹم شرکا   کے ساتھ   بات چیت کرتے ہوئے  وزیراعظم نریند مودی نے کہا کہ  نوجوانوں میں اختراع    اور مقابلہ  آرائی  کو فروغ  دینے کی غرض سے  حکومت نے اٹل نیو   انڈیا  چیلنج  ، اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون  اور ایگریکلچر   گرانڈ چیلنج  جیسے  مختلف   مقابلے  شروع کئے ہیں۔  وزیراعظم   نے سنگاپور اور ہندستان  کے اختراع  کاروں کے درمیان  اسمارٹ انڈیا  ہیکاتھون  جیسے   چیلنج  منعقد کرنے پر سنگا پور  کے وزیراعظم  کے ساتھ  اپنی بات چیت کا ذکر کیا۔

وزیراعظم  نےکہا کہ  حکومت  ہندستان میں اختراع  کی حوصلہ افزائی   کررہی  ۔ ملک  بھر میں8  ریسرچ پارکس  اور 2500  اٹل ٹینکرنگ  لیبس  قائم کئے جارہے ہیں  تاکہ نوجوانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی  کی جاسکے   کہ وہ   ریسرچ  اور اختراع  کو آگے  لے کر جائیں۔

 اختراع  کاروں سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم  نریندر مودی  نے نوجوانوں کو ا س  بات  کےلئےمدعو کیا  کہ وہ   سوچیں کہ کس طرح زرعی  سیکٹر میں تبدیلی لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ   میک ان انڈیا کے ساتھ  ڈیزائن  انڈیا لازمی ہے۔ وزیراعظم نے اختراع  جاری رکھنے  کے لئے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی  بھی کی اور  اختراع  کا منتر دیا۔

 وزیراعظم  کے ساتھ بات چیت  کرتے ہوئے   نوجوان اختراع  کاروں نے واضح کیا کہ  اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت حکومت   کی مختلف اسکیموں نے  نئے اسٹارٹ  کے قیام  میں میں مدد کی ہے۔ صنعت کاروں اور  اختراع کاروں  کےوزیراعظم کو اپنے اختراع  کی بھی وضاحت کی ۔

وزیراعظم نےاختراع  انڈیا کو ایک عوامی  تحریک بنانے کے لئے  قوم سے اپیل کی ۔ انہوں نے شہریوں کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ  اپنے خیالات  شیئر کریں اور ہش ٹیگ انوویٹیو انڈیا کے ذریعہ  اختراع اور خیالات شیئر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ح ا  ۔ ج۔

U- 2952

 


 



(Release ID: 1534551) Visitor Counter : 51