کابینہ

کابینہ نے برکس ملکوں کی ، دواؤں سے متعلق ضابطہ کار ایجنسیوں کے مابین انسانوں کے استعمال کے لئے طبی مصنوعات کے ضابطوں کے میدان میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 25 APR 2018 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25اپریل؛وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے  برکس ملکوں کی، دواؤں کے ضابطے بنانے والی ایجنسیوں کے مابین انسانوں کے استعمال کے لیے  طبی مصنوعات کے ضابطوں کے میدان میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے سے متعلقہ فریقوں کے درمیان ضابطہ جاتی نقطہ ٔ نظر سے برکس ملکوں کو بھارت کی طبی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

 

(م ن ۔اس ۔ن ر۔)

U- 2266



(Release ID: 1530171) Visitor Counter : 66