صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

گرو تیغ بہادر جی کے ’یوم شہادت‘ کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 6:42PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر جی کے ’یوم شہادت‘ کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے:

’’گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت کے موقع پر، میں انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

گرو تیغ بہادر جی کی زندگی روحانی عقیدت، ایثار، ہمدردی اور غیر متزلزل حوصلے کی ایک منفرد مثال ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سچائی، انصاف اور انسانیت کی اقدار کو سربلند رکھا۔ جب لوگوں کی مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق ہوا تو انہوں نے ان کے حقوق کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ ان کی یہ عظیم قربانی انسانی وقار اور دوسروں کے حقوق کے احترام کی علامت کے طور پر قائم ہے۔

ان کی زندگی ہمیں ناانصافی کے خلاف بے خوف ہو کر کھڑے ہونے، تمام مذاہب کا احترام کرنے اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

آئیے ہم یہ عہد کریں کہ ہم ان کے اصولوں کو اپنائیں گے اور آزادی، مساوات اور باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار ایک معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کام کریں گے۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8152


(ریلیز آئی ڈی: 2340567) وزیٹر کاؤنٹر : 5