57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

پاویل پاولیکووسکی کی فلم ’فادرلینڈ‘ کے ہندوستان میں پہلے شو کے ساتھ 57ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز، ناظرین  نے جنگ کے بعد تقسیم شدہ  جرمنی کی ایک اثر انگیزتصویرکا مشاہدہ  کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 4:44PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2339235Views: 18

گوا، 20 نومبر 2026

جنگ کے زخموں سے چور، نظریاتی اختلافات کے باعث منقسم اور اپنے ماضی کے بوجھ سے نبرد آزما ایک ملک کی داستان نے آج گوا میں ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کے افتتاح کو یادگار بنا دیا۔ معروف فلم ساز پاویل پاولیکووسکی کی فلم فادرلینڈ (اوجچیزنا) نے ہندوستان میں اپنے پریمئر کے ساتھ نو روزہ فلمی میلے کا آغاز کیا۔ اس فلم میں سرد جنگ کے ابتدائی دور کے بعد از جنگ جرمنی کی ایک اثر انگیز تصویر پیش کی گئی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بلیک  اینڈ وہائٹ فلم میں نوبیل انعام یافتہ جرمن ادیب تھامس مان اور ان کی بیٹی ایریکا کی کہانی کے ذریعے تاریخ، خاندانی رشتوں اور منقسم وطن کی پیچیدگیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کو دیکھنے کے لیے آئی این او ایکس کے تمام اسکریننگ ہال ناظرین سے کھچا کھچ بھر گئے، جس سے نو روزہ فلمی میلے کے افتتاح کا آغاز نہایت شاندار انداز میں ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-20at3.58.28PM_20261120165114_67ade5.jpeg

فلم کی نمائش سے قبل فادرلینڈ کی فلمساز محترمہ ایوا پوشچینسکا، پولینڈ کے سفارت خانے، نئی دہلی کے سربراہِ مشن جناب پیوتر انتونی شویتالسکی اور نئی دہلی میں پولش انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر محترمہ مالگورژاتا ویئسیس - گولیبیئک نے پنجی کے آئی این او ایکس میں ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔

فلم کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محترمہ ایوا پوشچینسکا نے کہا کہ اس فلم کی تخلیق ہی میں آئی ایف ایف آئی کے موضوع کی روح کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ  فادرلینڈ  کی کہانی ایک جرمن ادیب اور جرمن عوام کے بارے میں ہے اور یہ فلم جرمن زبان میں بنائی گئی ہے، لیکن اس کی تخلیق مکمل طور پر پولینڈ کے لوگوں کے جذبے اور محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق یہ بات فلمی میلے کے نعرے ’سرحدوں سے ماورا کہانیاں‘ کی عکاسی کرتی ہے۔

جناب پیوتر انتونی شویتالسکی نے کہا کہ ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دوستی مختلف شعبوں میں فروغ پا رہی ہے، تاہم ثقافت دونوں ملکوں کے تعلقات کی سب سے مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاویل پاولیکووسکی نے پولینڈ کی روایتی فلم سازی کو ایک نیا زاویہ اور تازہ نقطۂ نظر عطا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-20at3.58.32PM_20261120165254_4a6aa8.jpeg

مہمانوں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب چندر کمار نے کہا کہ فادرلینڈ پولینڈ اور ہندوستان کے درمیان تخلیقی شعبے میں تعلقات کا جشن منانے کا ایک خاص موقع فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر آئی ایف ایف آئی کے ڈائریکٹر فیسٹیول جناب آشوتوش گوواریکر، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کے چیئرمین جناب جی کرشن کمار اور آئی ایف ایف آئی کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جناب پنکج سکسینہ بھی موجود تھے۔

تقسیم شدہ جرمنی کے پس منظر میں باپ اور بیٹی کا سفر

1949 کے موسمِ گرما میں، ابھرتی ہوئی سرد جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی فلم  فادرلینڈ میں تھامس مان اور ان کی بیٹی ایریکا کی کہانی پیش کی گئی ہے، جو امریکہ میں سولہ برس کی جلاوطنی کے بعد جرمنی واپس لوٹتے ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کی تباہ کاریوں کے آثار سے دوچار ملک میں ایک سیاہ رنگ کی بوئک کار میں سفر کرتے ہوئے باپ اور بیٹی فرینکفرٹ سے، جو امریکی انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول تھا، وائیمر پہنچتے ہیں، جو سوویت یونین کے زیرِ اقتدار تھا۔

تھامس مان کے لیے وطن واپسی محض گھر لوٹنے کا سفر نہیں، بلکہ ایک ایسے وطن سے دوبارہ سامنا ہے جو جنگ کے باعث بدل چکا ہے اور مختلف سیاسی نظریات کے ٹکراؤ نے اسے تقسیم کر دیا ہے۔ سفر آگے بڑھنے کے ساتھ ملک کی تقسیم کے اثرات مان خاندان کے پیچیدہ رشتوں میں بھی نمایاں ہونے لگتے ہیں، جس سے وابستگی، شناخت، یادداشت اور مفاہمت کے سوالات پوری شدت کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔

سینڈرا ہولر اور ہانس زِشلر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ 82 منٹ دورانیے کی یہ فلم پولینڈ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کی مشترکہ پیش کش ہے۔ اس سال اس فلم کو کانز، سان سیباسٹین اور ٹیلورائڈ سمیت کئی بڑے بین الاقوامی فلمی میلوں میں پیش کیا گیا ہے۔ پاولیکووسکی کو اس فلم کے لیے کانز فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل ہوا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Sectwatchingfilm.JPG_20261120165355_72a64a.jpeg

IFFILOID یہاں پڑھیں : : https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

 

ش ح۔ ش ب۔ ق ر

U.No-7995


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2339235
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026