57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

‘سرحدوں سے ماورا کہانیاں’: آئی ایف ایف آئی 57 میں جغرافیائی اور سماجی و ثقافتی حدود سے بالاتر سنیما کا جشن منایا جائے گا


فیسٹیول کے ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر نے 57ویں ایڈیشن کے وژن کو پیش کیا اور ذرائع ابلاغ سے سنیما کے متنوع شعبوں کا جائزہ لینے اور فیسٹیول کی عالمی مقبولیت کو اجاگر کرنے کی اپیل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 2:09PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2339085Views: 8

گوا، 20 نومبر 2026

آج 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے موقع پر گوا کے پنجی میں واقع پی آئی بی میڈیا سینٹر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں آئی ایف ایف آئی 57 کے فیسٹیول ڈائریکٹر جناب آشوتوش گوواریکر اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دھیراج سنگھ نے شرکت کی۔ اس نشست کی نظامت پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی ڈائریکٹر جنرل (ویسٹ) محترمہ اسمتا وتس شرما نے کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب آشوتوش گوواریکر نے آئی ایف ایف آئی کے 57ویں ایڈیشن کا اپنا وژن پیش کیا، جس کا مرکزی موضوع ‘‘سرحدوں سے ماورا کہانیاں’’ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ موضوع محض جغرافیائی اور علاقائی سرحدوں تک محدود نہیں، بلکہ خاندانوں اور معاشروں کے اندر موجود تقسیم کو بھی اجاگر کرتا ہے، جن میں ذات پات، سماجی اختلافات اور دیگر سماجی و ثقافتی حقائق سے پیدا ہونے والی تفریق شامل ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد ایسی کہانیوں کو یکجا کرنا ہے جو ان تمام حدود سے بالاتر ہوں اور مختلف ثقافتوں کے درمیان مشترکہ انسانی تجربات کی عکاسی کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-20at2.36.45PM_20261120150244_04e16d.jpeg

 

فیسٹیول میں سنیما کے متنوع پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گوواریکر نے اعلان کیا کہ اس سال تین نئے زمرے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں اینی میشن، دستاویزی فلمیں اور فلمز اباوٹ فلز شامل ہیں۔ انہوں نے دستاویزی فلموں کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ان کے فلم سازوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور ان کی تخلیقات کو نمایاں مقام دلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پہل کے تحت آئی ایف ایف آئی میں ایک خصوصی گالا نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے ایوارڈ یافتگان کی فلمیں پیش کی جائیں گی۔

فیسٹیول کے متنوع پروگراموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر زمرہ، بشمول سابقہ فلموں کے خصوصی شوز، منتخب فلموں کی نمائش اور خصوصی اسکریننگ، سنیما کی وسعت اور تنوع کو پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی انفرادی فلمی پسند سے آگے بڑھ کر فیسٹیول کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیں اور گالا اسکریننگ، ریڈ کارپیٹ تقریبات، بین الاقوامی پریس کانفرنسوں اور پینورما سے متعلق تبادلۂ خیال کی نشستوں میں شرکت کریں۔ ان کے مطابق، اس طرح کی سرگرمیاں فلم سازوں اور یہاں آنے والے مندوبین کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جبکہ ناظرین کو سنیما کے متنوع نقطہ ہائے نظر سے روشناس ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔

فیسٹیول کی رسائی کو وسیع تر بنانے میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے جناب گوواریکر نے میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آزادانہ رائے اور تنقیدی نقطۂ نظر کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف زمروں کی فلمیں، بشمول سابقہ فلموں کے خصوصی شوز، دیکھیں اور ان کی کوریج کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایف ایف آئی کی کہانیوں اور سنیما کی متنوع پیشکشوں کو ملک بھر کے ناظرین تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کی شرکت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-20at2.36.45PM(1)_20261120150349_80476f.jpeg

 

انہوں نے فیسٹیول کے دوران منتظمین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے درمیان بامعنی اور غیر رسمی تبادلۂ خیال کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی آمادگی بھی ظاہر کی۔ ذرائع ابلاغ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کے اوقات میں اس طرح تبدیلی کی گئی ہے کہ انہیں زیادہ لچکدار بنایا جا سکے اور فیسٹیول کی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے مناسب وقت دستیاب ہو۔

اس موقع پر جناب آشوتوش گوواریکر نے 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا سرکاری کتابچہ بھی جاری کیا۔

میڈیا کے ساتھ اس تبادلے کے دوران فیسٹیول کے وژن اور پروگراموں کی ترجیحات کا جائزہ پیش کیا گیا، ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ میڈیا سے رابطے اور اجتماعی کوششیں، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف اایف آئی )کو سینما اور بین الثقافتی تبادلے کے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

***

ش ح۔ ش آ ۔م الف

U. No- 7969


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2339085
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026