پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2026 4:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج منیلا میں 23ویں ہندوستان-آسیان سربراہ اجلاس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب جناب لارنس وونگ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے روڈ میپ کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ روڈ میپ ستمبر 2025 میں وزیر اعظم وونگ کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران اختیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے آٹھ ترجیحی شعبوں میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں اقتصادی تعاون، ہنرمندی کی ترقی، ڈیجیٹلائزیشن، پائیداری، رابطہ کاری، صحت کی دیکھ بھال اور ادویات، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، نیز عوام سے عوام کے روابط اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیر اعظم نے آسیان کی آئندہ صدارت سنبھالنے پر سنگاپور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم وونگ کو اس کی کامیابی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
***
ش ح۔ م م ع ۔ا ک م
7789:U-No