وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جاپان دورے کے دوران چوتھے ہند-جاپان 2+2 وزارتی مذاکرات میں شرکت کریں گے اور اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 NOV 2026 11:38AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 18 سے 19 نومبر 2026 کو جاپان کے سرکاری دورے کے دوران ہندوستان اور جاپان کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والے چوتھے مذاکرات (2+2) میں شرکت کریں گے اور اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ان وزارتی مذاکرات کی مشترکہ صدارت وزیر دفاع اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کریں گے۔ ان کے ساتھ جاپان کے وزیر دفاع جناب شن جیرو کوئزومی اور وزیر خارجہ جناب توشیمتسو موٹیگی بھی مشترکہ صدارت کریں گے۔ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

وزیر دفاع اور جاپان کے وزیر دفاع کے درمیان یہ اس سال تیسری ملاقات ہوگی۔ اگست 2026 میں نئی دہلی اور اکتوبر 2026 میں سیبو میں آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے موقع پر دونوں وزراء کے درمیان ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس ملاقات میں دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، بحری سلامتیتینوں افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور انہیں مزید بہتر بنانےاور صنعتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستان اور جاپان کے درمیان مشترکہ جمہوری اقدار، باہمی اعتماد اور یکساں اسٹریٹجک مفادات پر مبنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری قائم ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور عملی تعاون کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرنا ہے۔

***

ش ح۔ع و۔ م ش

U N-7769


(ریلیز آئی ڈی: 2337299) وزیٹر کاؤنٹر : 19