57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

ویوز فلم بازار کے 20 سال مکمل، ہندوستانی سنیما کو عالمی فلمی صنعت سے جوڑنے کے سفر کا جشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 NOV 2026 2:40PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2336755Views: 9

گوا، 15 نومبر 2026

 

خطے میں فلمی تبادلے، باہمی اشتراک اور کاروباری مواقع فراہم کرنے والے اہم ترین پلیٹ فارموں میں سے ایک، ویوز(وی اے وی ای ایس) فلم بازار کا 20واں ایڈیشن 20 سے 24 نومبر 2026 تک گوا کے تاج سٹیڈے ڈی گوا ہورائزن میں منعقد ہوگا۔ اس کا انعقاد ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کے ساتھ کیا جائے گا۔

 

ویوز فلم بازار کے تحت کئی اہم اقدامات شامل ہیں۔ ان میں مشترکہ فلم سازی کا بازار (کو پروڈکشن مارکیٹ) شامل ہے، جو منتخب فیچر فلموں اور دستاویزی فلموں کو بین الاقوامی فلم سازوں اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں سے جوڑتا ہے۔ اس کے علاوہ این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب، ابھرتے ہوئے مصنفین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جبکہ ورک اِن پروگریس لیب فلم سازوں کو اپنے زیر تکمیل پروجیکٹوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ماہرین کی آرا اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ویونگ روم، مارکیٹ اسکریننگز اور پروڈیوسرز لیب کے ذریعے بھی فلمی صنعت سے وابستہ افراد کے درمیان رابطوں، پروجیکٹوں کی ترقی اور ممکنہ خریداروں و تقسیم کاروں سے روابط کے مواقع کو فروغ دیا جاتا ہے۔

 

علمی سلسلے (نالج سیریز) کے تحت فلمی صنعت کی سرکردہ شخصیات ایک جگہ جمع ہو کر ابھرتے ہوئے رجحانات، فلموں کی تقسیم، کاروباری طریقۂ کار اور بین الاقوامی اشتراک جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کرتی ہیں۔ مختلف ممالک اور ریاستوں کے پویلین، جدید ٹیکنالوجی کی نمائش اور بازار کے اسٹالز بھی سرحد پار شراکت داریوں کو فروغ دینے اور عالمی سمعی و بصری صنعت میں دستیاب مواقع کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نے جنوبی ایشیا کی کہانیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے 2007 میں فلم بازار کا آغاز کیا تھا۔ تب سے یہ ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو فلم سازوں، پروڈیوسروں، مالی مدد فراہم کرنے والوں، تقسیم کاروں، فلموں کی فروخت کے نمائندوں اور فلمی میلوں کے پروگرام مرتب کرنے والوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران اس پلیٹ فارم نے کئی معروف فلموں کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں ‘شپ آف تھیسیئس’ (2012)، ‘انھے گھوڑے دا دان’ (2011)، ‘مس لولی’ (2012)، ‘قصہ’ (2013)، ‘دی لنچ باکس’ (2013)، ‘لائرز ڈائس’ (2013)، ‘کورٹ’ (2014)، ‘تتلی’ (2014)، ‘مارگریٹا ود اے اسٹرا’ (2014)، ‘چوتھی کوٹ’ (2015)، ‘دم لگا کے ہیشا’ (2015)، ‘تتھی’ (2015)، ‘نیوٹن’ (2017)، ‘منٹو’ (2018)، ‘فائر اِن دی ماؤنٹینز’ (2021)، ‘اِن دی بیلی آف دی ٹائیگر’ (2024)، ‘گرلز وِل بی گرلز’ (2024)، ‘کیکٹس پیئرز’ (2025)، ‘شیپ آف مومو’ (2026) اور ‘لٹل تھامس’ (2026) سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔ این ایف ڈی سی نے 21 علاقائی زبانوں میں بننے والی 300 سے زائد فلموں کو مالی تعاون بھی فراہم کیا ہے، جن میں سے کئی فلموں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کی ہے۔

 

اب ویوز فلم بازار کے وسیع تر نام کے تحت کام کرنے والا یہ پلیٹ فارم اپنے دائرۂ کار کو وسعت دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی سنیما کو بین الاقوامی منڈیوں اور ناظرین سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس کے مختلف پروگرام فلم سازی کے الگ الگ مراحل میں فلم سازوں کو صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ اشتراک، رہنمائی، مالی مدد اور فلموں کی تقسیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

 

اپنے دو دہائیوں پر محیط سفر کی تکمیل کے موقع پر ویوز فلم بازار کے 20ویں ایڈیشن کا مقصد تخلیقی اشتراک کو فروغ دے کر، ابھرتے ہوئے فن کاروں کی حوصلہ افزائی کرکے اور ہندوستانی سنیما کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے مواقع پیدا کرکے عالمی فلمی منظرنامے میں ہندوستان کی موجودگی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

********

ش ح۔ش آ۔ج ا

U- 7699


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2336755
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026