57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

منقسم وطن کا سفر: گوا میں عالمی سنیما میلے کا آغاز پاول پاولیکووسکی کی فلم 'فادر لینڈ' سے ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 6:46PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2336414Views: 15

کچھ سفر قدرتی مناظر سے ہو کر گزرتے ہیں، جبکہ کچھ یادوں، شناخت اور اپنائیت کی پیچیدگیوں کے درمیان سے ہو کر جاتے ہیں۔ تاریخ اور بیحد  ذاتی رشتوں کو ایک ساتھ پروتے ہوئے، پولینڈ کے مشہور فلم ساز پاول پاولیکووسکی کی فلم 'فادر لینڈ' (اوجکزنا) کو 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی افتتاحی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوا میں نو دنوں تک چلنے والے اس سنیما میلے کا آغاز ہوگا۔

سال انیس سو انچاس  کی گرمیوں کے پس منظر پر  بنی 'فادر لینڈ'، جب 'سرد جنگ' اپنے عروج پر تھی، نوبل انعام یافتہ جرمن مصنف تھامس مان اور ان کی بیٹی ایریکا—جو ایک اداکارہ، مصنفہ اور ریلی ڈرائیور تھیں—کے درمیان کے رشتوں کی  پڑتال کرتی ہے۔ امریکہ میں 16 سال کی جلاوطنی کے بعد جرمنی لوٹے تھامس مان، اپنی بیٹی کے ساتھ ایک سیاہ 'بیوک' کار میں  چیلنج سے بھر پور ایک سفر پر نکلتے ہیں۔ ان کا یہ سفر انہیں جنگ سے تباہ حال ملک کے آر پار لے جاتا ہے—امریکی اثر والے فرینکفرٹ سے لے کر سوویت کنٹرول والے ویمر تک۔

جیسے جیسے باپ اور بیٹی  منقسم   جرمنی سے گزرتے ہیں، ان کا سامنا نہ صرف تصادم سے ٹوٹے ہوئے ایک ملک کے واضح نشانات سے ہوتا ہے، بلکہ انہیں اپنے ہی خاندان کے اندر موجود گہری دراڑوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جذبات کی کئی تہوں والی اس کہانی کے ذریعے، فلم ذاتی رشتوں، تاریخ اور 'گھر' کے تصور کے درمیان کے تعلق کو کھنگالتی ہے۔

سینڈرا ہلر اور ہنس زیشلر کے مرکزی کرداروں والی یہ 82 منٹ کی ڈرامہ فلم پولینڈ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے مشترکہ تعاون سے بنی ہے۔ بلیک اینڈ وائٹ  میں بنی اس فلم کا بھارت میں پریمیئر 57ویں آئی ایف ایف آئی میں ہوگا۔

.

’فادر لینڈ‘کے ذریعے ہدایت کار پاول پاولیکووسکی نے یوروپی تاریخ کے ایک اہم موڑ کو بنیاد بنا کر انسانی رشتوں اور تاریخ کی پڑتال جاری رکھی ہے۔ یہ فلم 2026 میں کانز، سین سیباسٹین اور ٹیلورائڈ سمیت بڑے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں دکھائی جا چکی ہے۔ پاول پاولیکووسکی کو کانز فلم فیسٹیول میں 'بہترین ہدایت کار' کا اعزاز ملا ہے۔

'فادر لینڈ' کے ساتھ، 57ویں آئی ایف ایف آئی کا سفر ان کہانیوں کے ذریعے شروع ہوتا ہے جو جغرافیائی اور ثقافتی سرحدوں سے آگے جاتی ہیں۔ چونکہ سنیما مختلف دنیاؤں اور نقطہ نظر کو ایک ساتھ لاتا ہے، اس لیے یہ افتتاحی فلم اس سال کے موضوع 'کہانیاں، جو سرحدوں سے ماورا ہیں‘ کے لیے ایک موزوں آغاز ہے۔

***

(ش ح- ن  ا)

U.N:7648


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2336414
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026