57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

ستاونویں آئی ایف ایف آئی میں انڈین پینوراما کے تحت 25 فیچر اور 20 نان فیچر فلمیں پیش کی جائیں گی


بہترین ڈیبیو ہدایت کار ایوارڈ کے لیے پانچ فلمیں اور بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے لیے پانچ ویب سیریز نامزد

’دھرندر‘ (ہندی) اور ’بیکمنگ‘ (لداخی) افتتاحی فلموں کے طور پر منتخب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 5:24PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2336408Views: 12

بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے ایک اہم حصے انڈین پینوراما کے تحت سال 2026 میں 25 فیچر فلمیں پیش کی جائیں گی، جن میں مین اسٹریم سنیما کے زمرے کی پانچ فلمیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 20 نان فیچر فلمیں بھی نمائش کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھرندر‘ (ہندی) کو انڈین پینوراما 2026 کی افتتاحی فیچر فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ محترمہ لینا یادو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بیکمنگ‘ (لداخی) افتتاحی نان فیچر فلم ہوگی۔

فیچر فلموں کا انتخاب ہندوستانی سنیما کی 404 عصری فلموں میں سے کیا گیا ہے، جبکہ 20 نان فیچر فلمیں 358 فلموں میں سے منتخب کی گئی ہیں۔ یہ انتخاب مختلف زبانوں اور اصناف پر مشتمل ہندوستانی سنیما کی عصری تخلیقات کو فیسٹیول میں پیش کرے گا، جس میں فیچر اور نان فیچر دونوں طرح کی فلمیں شامل ہیں۔ انڈین پینوراما کا مقصد فلمی فن کے فروغ کے لیے سنیما کے معیار، موضوعات اور جمالیاتی خوبیوں کے اعتبار سے بہترین فیچر اور نان فیچر فلموں کا انتخاب کرنا ہے۔ اس انتخاب کا عمل فیچر اور نان فیچر فلموں کے لیے الگ الگ جیوری انجام دیتی ہیں، جن کی سربراہی متعلقہ چیئرپرسن کرتے ہیں۔

ہندوستانی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ہدایت کار ایوارڈ کا مقصد ہندوستانی سنیما میں نئے نقطہ ہائے نظر، اظہار کے اختراعی انداز اور نئی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انڈین پینوراما 2026 کے لیے 25 فیچر فلمیں منتخب

12 ارکان پر مشتمل فیچر فلم جیوری کی سربراہی نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم ہدایت کار اور پروڈیوسر مدھر بھنڈارکر نے کی۔ منتخب فیچر فلموں کے پیکیج میں انڈین پینوراما فیچر فلم سیکشن کی 20 فلمیں اور مین اسٹریم سنیما سیکشن کی پانچ فلمیں شامل ہیں۔

نمبر شمار

فلم کا عنوان

زبان

ہدایت کار

 

1

پارو: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف برائیڈ سلیوری

ہندی

گیجیندر اہیرے

2

لالو – کرشنا سدا سہایتے

گجراتی

انکت بھوپت بھائی ساکھیا

3

دی کیرالا اسٹوری 2 گوز بیونڈ

ہندی

کاماکھیا نارائن سنگھ

4

کرشن اوتارم

ہندی

ہاردک گجر

5

برڈز آن آئس

لداخی

ساحل شاہ

6

اسکرول

تمل

کنن ایس

7

پاگلا گھوڑا

بنگالی

شیکھر داس

8

آدی اننت

مراٹھی

مہیش لمائے (عرف شیوکمار لمائے)

9

اوروم

نی شی زبان

دُیو تابیو

10

بنارس

ہندی

بھارت بالا گنپتی

11

کبیر سر کا آخری لیسن

ہندی

سرفراز

12

سنگیتھم

تیلگو

سنگیتھم سرینواسا راؤ

13

اوہ مائی ڈاگ

ہندی

امیت رائے

14

روبی کیوب

کنڑ

پی۔ شیشادری

15

سیو مِچّر

ہندی

مسکان استھانا

16

پیلی چنّے

تولو

انوپما شردھی

17

دی گریٹ گرینڈ سپر ہیرو: ایلینز کا آگمن

ہندی

منیش سینی

18

تھائی کِژوی

تمل

سیواکمار مروگیسن

19

سوریہ مُکھی

آسامی

انترہ جی۔ جی۔ چودھری

20

سروَم مایا

ملیالم

اَکھل ستھیَن

 

مین اسٹریم سنیما سیکشن

نمبر شمار.

فلم کا نام

 

زبان

ہدایت کار

21

کانتارا: اے لیجنڈ چیپٹر 1

کنڑ

رشب شیٹی

22

باپیا

مراٹھی

سمیر تیواری

23

مانا شنکرا ورا پرساد گارو (پانڈگا کی واستنارو)

تیلگو

انیل روی پُڈی

24

دھرندر

ہندی

آدتیہ دھر

25

دیول بند 2

مراٹھی

  پروین وٹھل تاردے

 

ہندوستانی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ہدایت کار ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں

فیچر فلم جیوری نے ہندوستانی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ہدایت کار ایوارڈ کے لیے درج ذیل پانچ فلموں کو نامزد کیا ہے:

 

نمبر شمار.

فلم کا اصل نام

زبان

ہدایت کار

1

چنئی لو اسٹوری

تیلگو

روی ورما نمبوری

2

پرتیہ ورتن

بنگالی

سمَرپن سین گپتا

3

تِگھی

مراٹھی

جی جیویشا کالے

4

سلیج

کشمیری

راجہ شبیر محمد خان

5

ہنومان انش

ہندی

ڈاکٹر وشال چترویدی

 

انڈین پینوراما 2026 کے لیے 20 نان فیچر فلمیں منتخب

چھ ارکان پر مشتمل نان فیچر فلم جیوری کی سربراہی معروف فلم ہدایت کار اور ماہر تعلیم ہمشو شیکھر کھٹوا نے کی۔ 358 عصری ہندوستانی نان فیچر فلموں اندراج میں سے 20 فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان فلموں کا مجموعہ ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار فلم سازوں کی اس صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ دستاویزی انداز میں حقائق پیش کرنے، تحقیق کرنے، تفریح فراہم کرنے اور ہندوستانی معاشرے کی عصری اقدار سے جڑے موضوعات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

نمبر

فلم کا نام

زبان

ہدایت کار

1

دی اَن سین ہولی ریور – سرسوتی

ہندی

بھاسکر وشوناتھَن

2

بیکمنگ

لداخی

لینا یادو

3

شت شت اٹل

ہندی

اتل پانڈے

4

دی ہگ آف ایمپٹینس

کنڑ

پردیپ کمار شیٹی کے

5

ریڈ کارپٹ

آسامی

ایمی بروا

6

ڈیموگرافی اِز ڈیسٹنی

ہندی

کاماکھیا نارائن سنگھ؛ انشومن شیکھر

7

ایکووز آف دی لاسٹ شیلٹر

ہندی

بھارت اروڑا؛ راجیش بھاٹیہ

8

وِن

تیلگو

پروین

9

اُلِدیدّو سمپیگے ماترا

کنڑ

ابھیشیک

10

نرمانجلی: دی چندی گڑھ آف میکیج نوویکی

انگریزی

سورج کمار

11

شکشا

مراٹھی

امیتھ پاٹکر

12

نقشِ دور

کشمیری

بابا تصدق حسین

13

چاندوبا

مراٹھی

نپن دھرما دھیكاری

14

آبھال – ورکش

مراٹھی

سنتوش داوکھر

15

اٹپّاڈی

تمل

وجیش منی

16

سیو دی گاڈ

ہندی

نیرج کمار مشرا

17

امیت اٹل

ہندی

ہتیش شنکر

18

سوئچ آف

ملیالم

سندیپ فرانسس

19

چلو انڈین ود ایرک جی – میزورم

انگریزی

راج دیپ چودھری

20

کتھر کتھا

بنگالی

دھریتیشری سرکار

 

1978 میں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے تحت شروع کیا گیا انڈین پینوراما، سنیما کے فن کے ذریعے ہندوستانی فلموں اور ملک کی مالا مال ثقافت اور وراثت کو فروغ دیتا ہے۔ اس کا مقصد سال کی بہترین ہندوستانی فلموں کو پیش کرنا اور بلا منافع فلموں کی نمائش کے ذریعے فلمی فن کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایف ایف آئی میں نمائش کے علاوہ منتخب فلمیں ہندوستان اور بیرون ملک منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز، دوطرفہ ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت منعقد ہونے والے انڈین فلم ویکس، ثقافتی تبادلے کے معاہدوں سے الگ خصوصی ہندوستانی فلم فیسٹیولز اور ہندوستان میں منعقد ہونے والے خصوصی انڈین پینوراما فیسٹیولز میں بھی پیش کی جا سکتی ہیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :7655   )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2336408
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026