وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 27 اکتوبر کو ’ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشن کانکلیو 2026‘ کا افتتاح کریں گے


تین روزہ اجلاس میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں اور جدت طرازی کی ترجیحات پر غور و خوض کے لیے ممتاز سائنسداں، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین اکٹھا ہوں گے

ای ایس ٹی آئی سی 12 موضوعاتی شعبوں کا احاطہ کرے گا، جن میں مصنوعی ذہانت، حیاتیاتی تکنالوجی، جدید مواد، مینوفیکچرنگ، حفظانِ صحت، توانائی، موسمیات اور سمندری علوم شامل ہیں

ایک نئی پہل قدمی، 'گلوبل کنیکٹ نیٹ ورکنگ ایونٹ'، بین الاقوامی تحقیقی شراکت داری اور صنعت و تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 300 سے زائد شرکاء کو اکٹھا کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 6:57PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 27 اکتوبر 2026 کو شام 5:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 'ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشن کانکلیو 2026' (ابھرتی ہوئی سائنس، تکنالوجی اور جدت طرازی کے اجلاس 2026) کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

27  سے 29 اکتوبر تک منعقد ہونے والا یہ تین روزہ اجلاس ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں اور بھارت کی سائنس، تکنالوجی اور جدت طرازی کی ترجیحات پر غور و خوض کرنے کے لیے ممتاز سائنسدانوں، محققین، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، صنعتی رہنماؤں، اسٹارٹ اپس اور بین الاقوامی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔

غور و خوض 12 موضوعاتی شعبوں پر محیط ہوگا، جن میں مصنوعی ذہانت، حیاتیاتی تکنالوجی، جدید مواد، مینوفیکچرنگ، حفظانِ صحت، توانائی، موسمیات اور سمندری علوم شامل ہیں۔ بحث و مباحثے کا مرکز تحقیقی ترجیحات، قومی صلاحیتیں اور سائنسی ترقی کو عملی عملی شکل میں تبدیل کرنا ہوگا۔

اس اجلاس میں ایک وسیع ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی نمائش بھی شامل ہوگی جس میں مقامی سائنسی کامیابیوں اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کو پیش کیا جائے گا۔ اس میں تقریباً 150 ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ اسٹالز شامل ہوں گے، جو مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور ان کے ممکنہ استعمال کو اجاگر کریں گے۔

اس اجلاس میں سائنسی ترقی اور ان کے حقیقی دنیا میں استعمال کے ساتھ روابط کو بڑھانے کے لیے موضوعاتی ویڈیوز، تکنالوجی کے مظاہروں، دستاویزی فلموں، معلوماتی کیوسک، اور آگمینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی کے تجربات بھی پیش کیے جائیں گے۔

ایک نئی پہل قدمی، 'گلوبل کنیکٹ نیٹ ورکنگ ایونٹ'، بھارت اور بیرونِ ملک کے تعلیمی اداروں، تحقیقاتی اداروں اور صنعت سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد مدعو کیے گئے شرکاء کو اکٹھا کرے گی۔ یہ تقریب بین الاقوامی تحقیقی شراکت داری، صنعت و تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون، اور ایجادات کو تجربہ گاہوں سے منڈیوں میں منتقل کرنے کے راستے تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6726


(ریلیز آئی ڈی: 2328694) وزیٹر کاؤنٹر : 11