پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 12:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیتی آیوگ کے رکن اور سابق کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
اس مضمون میں جناب راجیو گوبا نے لکھا ہے کہ عوامی عہدوں پر وزیر اعظم کے 25 سالہ دورِ خدمت نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کو نئی شکل دی ہے۔ مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اب توجہ محض انفرادی منصوبوں تک محدود نہیں، بلکہ ایک مربوط اور شہریوں کی ضروریات پر مرکوز طریقۂ کار اپنانے پر ہے، جس سے رابطے کی سہولتوں، معیارِ زندگی اور معاشی پیداواری صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا:
نیتی آیوگ کے رکن اور سابق کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عوامی عہدوں پر 25 سالہ دورِ خدمت نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کو نئی شکل دی ہے۔
اب توجہ انفرادی منصوبوں سے آگے بڑھ کر ایک مربوط اور شہریوں کی ضروریات پر مرکوز طریقۂ کار اپنانے پر ہے، جس سے رابطے کی سہولتوں، معیارِ زندگی اور معاشی پیداواری صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔
https://indianexpress.com/article/opinion/columns/narendra-modi-gati-shakti-infrastructure-growthv-10936571/lite/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ش ب۔ع ن)
U. No. 6684