نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 26 تا 27 اکتوبر کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
نائب صدر وجے واڑہ میں ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی روبی جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 OCT 2026 4:34PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی پی رادھا کرشنن، 26 تا 27 اکتوبر 2026 کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔
26 اکتوبر کو، نائب صدر وجے واڑہ میں واقع ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی 40 ویں (روبی جوبلی) سالگرہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران، وہ تروپتی میں شری وینکٹیشور سوامی مندر اور تروچنور میں شری پدماوتی اماواری مندر میں پوجا بھی کریں گے۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 6664
(ریلیز آئی ڈی: 2328212)
وزیٹر کاؤنٹر : 16