نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت – این ایس ایس نے ’نشہ مکت یووا ابھیان‘ کے چھٹے ہفتے کے تحت ملک بھر کے گاؤں میں ’گرام سیوا ایوم پرمپراگت کھیل دِوَس‘ کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 OCT 2026 4:54PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت مائی بھارت نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)نے ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت 100 ویک سنکلپ ابھیان‘ کے چھٹے ہفتے کے حصے کے طور پر ’گرام سیوا ایوم پرمپراگت کھیل دِوَس‘ یعنی ’گاؤں کی خدمت اور روایتی کھیلوں کا دن‘ منایا۔اس مہم کے ذریعے نشے سے مبرا  ہندوستان کا پیغام تعلیمی اداروں سے آگے بڑھاتے ہوئے دیہی علاقوں اور گاؤں تک پہنچایا گیا، تاکہ گاؤں کے لوگوں کو بھی اس مہم سے جوڑا جا سکے۔

این ایس ایس کے ڈائریکٹوریٹ نے 15 علاقائی ڈائریکٹوریٹس کے ساتھ مل کر اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ سرگرمیاں 160 سے زیادہ تعلیمی اداروں اور ان کے زیرِ نگرانی گود لیے گئے گاؤں میں منعقد کی گئیں۔ اس مہم میں 80,000 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا، جن میں نوجوان، گرام پنچایت کے اراکین، گاؤں کے بزرگ اور مقامی باشندے شامل تھے۔یہ سرگرمیاں مہم کے دوسرے مہینے کے موضوع ’’صحت مند نوجوان، نشے سے مبرا نوجوان (شکتی ایوم سیوا)‘‘ کے تحت منعقد کی گئیں۔ اس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ جسمانی صحت، عوامی شرکت اور سماجی ذمہ داری ایک نشے سے مبرا  معاشرہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

روایتی کھیلوں کے تحت این ایس ایس کی اکائیوں نے مقامی سطح پر مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان میں کبڈی، کھو کھو، رسہ کشی اور کشتی جیسے کھیل شامل تھے۔ان کھیلوں کی سرگرمیوں میں 21,500 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کے ذریعے دیہی نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کیے گئے، ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیا گیا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔

’گرام سیوا‘ یعنی گاؤں کی خدمت کے تحت این ایس ایس کے رضاکاروں اور گرام پنچایتوں نے مل کر مختلف سماجی خدمات انجام دیں۔ ان سرگرمیوں میں گاؤں کی گلیوں کی صفائی، عوامی کنوؤں اور ہینڈ پمپوں کے آس پاس صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کی مہم شامل تھی۔ان سرگرمیوں میں 19,800 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ اس اجتماعی کوشش کے ذریعے دیہی ترقی کو فروغ دیا گیا اور این ایس ایس کے نصب العین ’’میں نہیں، بلکہ آپ‘‘کے پیغام کو عملی شکل دی گئی۔

اس کے علاوہ، صحت مند طرزِ زندگی اور نشے سے مبرا  ہندوستان کی مہم کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ نوجوانوں کی قیادت میں مکالموں اور آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے 18,600 سے زیادہ افراد کو اس مہم سے جوڑا گیا۔اس پروگرام کی ایک اہم بات یہ بھی رہی کہ کھیلوں اور سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں 29,500 سے زیادہ نوجوان خواتین نے حصہ لیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مہم میں خواتین کی شمولیت اور صنفی مساوات کو خاص اہمیت دی گئی۔

اس مہم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر#  نشہ مکت بھارت ہیش ٹیگ کے ساتھ 4,000 سے زیادہ پوسٹس شیئر کیں۔ اس کے ذریعے گاؤں اور مقامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا۔

روایتی کھیلوں، سماجی خدمت اور عوامی بیداری کی سرگرمیوں کو ایک ساتھ جوڑ کر اس مہم کے چھٹے ہفتے نے تعلیمی اداروں اور دیہی برادریوں کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا۔اس پہل نے اس بات کو پھر سے اجاگر کیا کہ صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے اور ’’نشے سےمبرا، وکست بھارت ‘‘کے خواب کو پورا کرنے کے لیے سبھی لوگوں کی مشترکہ شرکت ضروری ہے۔

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 6643


(ریلیز آئی ڈی: 2328044) وزیٹر کاؤنٹر : 3