کامرس اور صنعت کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے  تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل کی برلن میں جرمن صنعتی رہنماؤں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ ملاقاتیں


جناب گوئل کے دورہ برلن کے دوران بھارت– جرمنی اقتصادی تعاون  مرکز توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 OCT 2026 11:40AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے  تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے 23 اکتوبر 2026 کو برلن میں جرمن حکومت کے اعلیٰ حکام، کاروباری رہنماؤں، تحقیقی اداروں اور بھارتی تارکین وطن  کے ارکان کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کے ساتھ جرمنی کا اپنا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا۔ ان ملاقاتوں کا محور تجارت، سرمایہ کاری، ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ، ریسرچ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بھارت اور جرمنی کے تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

جناب پیوش گوئل نے جرمن فیڈرل چانسلری میں اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کےصلاح کار  اور جی 7 / جی  20 شیرپا مسٹر لیون ہولے کے ساتھ  دوطرفہ ملاقات کی۔ ا س ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اور بھارت اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر موصوف نے سی ای او،  سیمنز ہیلتھینیرز اے جی ،مسٹر   برنڈ مونٹاگ ، برٹلس مین کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور برٹلس مین انویسٹمنٹس کے سی ای او مسٹر کارسٹن کوسفیلڈ  اور ووکس ویگن اے جی کے سی ایف او اور اسکوڈا آٹو کے سی ای او مسٹر ہولگر پیٹرز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری شراکت داری، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کیے گئے۔

جناب گوئل نے جدید صنعتی ٹیکنالوجیز اور اختراع میں تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ممتاز جرمن صنعتی تحقیقی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ساتھ آئے ہوئے بھارتی کاروباری وفد کے ارکان نے دوطرفہ کاروباری تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے جرمن صنعت کے نمائندوں اور سیکٹرل ایسوسی ایشنز کے ساتھ مختلف شعبہ جاتی گول میز کانفرنسوں میں حصہ لیا۔

جناب گوئل نے برلن میں مقیم بھارتی تارکین وطن کے ارکان سے بھی بات چیت کی اور میڈیا سے خطاب کیا۔

تحقیق اور اختراع کے ایکو سسٹم   کے ساتھ   اپنی  وابستگی  کے حصے کے طور پر، جناب گوئل نے جرمنی میں موجود بھارتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے محققین  اور طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے منتخب  فرون ہوفر انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس بھی کی، جس میں مائیکرو الیکٹرانکس، پاور الیکٹرانکس، لاجسٹکس، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، صنعتی اختراع اور بیٹری ٹیکنالوجیز جیسے شعبے شامل تھے۔  گفتگو میں بھارت اور جرمنی کے درمیان تحقیقی تعاون اور صنعت و تعلیمی اداروں کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کیے گئے۔

ان  پروگراموں  نے بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کے بڑھتے ہوئے دائرے  کو اجاگر کیا، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، جدید مینوفیکچرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں۔

***


 

(ش ح- ن  ا)

U.N:6632


(ریلیز آئی ڈی: 2327955) وزیٹر کاؤنٹر : 5