پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 OCT 2026 8:37AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت- تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے تمام تر جوانوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے آئی ٹی بی پی کے 'ہِم ویروں' کی ان کی غیر معمولی شجاعت اور بہادری کے لیے دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ غیر معمولی عزم و حوصلے کے ساتھ ہر چنوتی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بے لوث خدمت اور قربانیاں قوم کے لیے ایک عظیم اور لازوال سرچشمۂ تحریک ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’آئی ٹی بی پی کے تمام تر جوانوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد۔
آئی ٹی بی پی کے ہم ویروں نے اپنی غیر معمولی شجاعت کے ذریعہ نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
انہوں نے ہمیشہ غیر معمولی عزم کے ساتھ ہر چنوتی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
ان کی بے لوث خدمت اور قربانیاں ملک کے لیے ایک عظیم سرچشمہ ٔ تحریک ہیں۔
@ITBP_official ‘‘
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6627