پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 10:14PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا کھیلوں میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایس ایچ 1 مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ اور ایشیائی پیرا کھیلوں کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر مونا اگروال کو مبارک باد پیش کی۔
جناب مودی نے کہا کہ اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی پیرا شوٹر بننا اس کامیابی کو مزید خاص بناتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بھارت کا سر فخر سے بلند کرتی رہیں گی۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’ایشیائی پیرا کھیلوں میں مونا اگروال کے لیے ایک تاریخی طلائی تمغہ!
خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایس ایچ 1 مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ اور ایشیائی پیرا کھیلوں کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد۔ اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی پیرا شوٹر بننا اس کامیابی کو مزید خاص بناتا ہے۔ دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی بھارت کا سر فخر سے بلند کرتی رہیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6622