وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر ہنی کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 7:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے جیولین تھرو ایف 37/ایف 38 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر ہنی کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی اور ہندوستانی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہنی مستقبل میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’طلائی تمغہ اور نیا عالمی ریکارڈ! ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے جیولین تھرو ایف 37/ایف 38 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہنی کو مبارک باد۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی اور ہندوستانی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

*****

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6609


(ریلیز آئی ڈی: 2327688) وزیٹر کاؤنٹر : 8