وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نوین شیواکمار اور سوریہ کانت یادو کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ڈبلز ایس ایل 3-ایس یو 5 زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر نوین شیواکمار اور سوریہ کانت یادو کو مبارک باد دی۔ اس کامیابی کے ساتھ اس زمرے میں ہندوستان نے پہلی بار تمغہ جیتا ہے، جو ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ اپنے پہلے ہی مقابلے میں یہ کامیابی دونوں کھلاڑیوں کے لیے ایک خاص سنگ میل ہے اور ان کی باہمی ہم آہنگی، ثابت قدمی اور لگن قابلِ ستائش ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

’’ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کے لیے ایک تاریخی کانسے کا تمغہ!

نوین شیواکمار اور سوریہ کانت یادو نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ڈبلز ایس ایل 3-ایس یو 5 زمرے میں ہندوستان کا پہلا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اپنے پہلے ہی مقابلے میں یہ کامیابی دونوں کھلاڑیوں کے لیے ایک خاص سنگ میل ہے۔ ان کی باہمی ہم آہنگی، ثابت قدمی اور لگن قابلِ ستائش ہے۔ انہیں مبارک باد: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6518


(ریلیز آئی ڈی: 2326890) وزیٹر کاؤنٹر : 8