وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پرمود بھگت اور منیشا راماداس کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مکسڈ ڈبلز ایس ایل 3-ایس یو 5 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے اور قابلِ ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پرمود بھگت اور منیشا راماداس کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹیم ورک، عزم اور مسابقتی جذبہ نمایاں رہا۔ انہوں نے اس باصلاحیت جوڑی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’پرمود بھگت اور منیشا راماداس کی قابلِ ستائش کارکردگی!

اس باصلاحیت جوڑی نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مکسڈ ڈبلز ایس ایل 3-ایس یو 5 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

پورے ٹورنامنٹ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹیم ورک، عزم اور مسابقتی جذبہ نمایاں رہا۔

دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے اور مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک تمنائیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

*****

ش ح۔ش ب۔ م ذ

U N-6502


(ریلیز آئی ڈی: 2326765) وزیٹر کاؤنٹر : 8