پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 5:29PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوَرنّا راج کو ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے ڈسکس تھرو ایف 54 مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ ان کی کامیابی سخت محنت، ثابت قدمی اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اس شاندار کامیابی کا جشن منا رہا ہے اور سوَرنّا راج کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے ڈسکس تھرو ایف 54 مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سوَرنّا راج کو مبارک باد! ان کی کامیابی سخت محنت، ثابت قدمی اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔ ہندوستان اس شاندار کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم نریندر مودی’’
*****
ش ح۔ اع خ۔ اش ق
U. No- 6500