وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی جانب سے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں خواتین کے جے ٹو، 52 کلوگرام جوڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر کوکیلا کو مبارک باد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 OCT 2026 10:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں خواتین کے جے ٹو، 52 کلوگرام جوڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر کوکیلا کو مبارک باد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے سے لے کر نئے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے تک کا ان کا سفر غیر معمولی استقامت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
’’ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں خواتین کے جے ٹو، 52 کلوگرام جوڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر کوکیلا کو مبارک باد! گزشتہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے سے لے کر نئے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے تک کا ان کا سفر غیر معمولی استقامت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مستقبل میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6343
(ریلیز آئی ڈی: 2325368)
وزیٹر کاؤنٹر : 8