سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے این ایچ اے آئی نے‘راج مارگ یاترا’ ایپ میں ٹول پلازہ سے متعلق رائے دینے کی سہولت شروع کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 4:43PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں پر ٹول پلازوں کے مقام پر مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت، بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے راج مارگ یاترا موبائل ایپ میں ‘‘ٹول پلازہ فیڈ بیک’’ کی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد ٹول پلازوں سے متعلق اپنے تجربات اور آرا کا اظہار کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی شرکت کو فروغ دینا اور قومی شاہراہوں پر سفر کو زیادہ محفوظ، آسان اور سہل بنانے کی کوششوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔

 

رائے دینے کا آسان اور صارف دوست طریقۂ کار

قومی شاہراہوں پر ٹول پلازوں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) صارفین کی آرا حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔ قومی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ عبور کرنے کے بعد سالانہ پاس رکھنے والے صارفین کو راج مارگ یاترا ایپ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جس میں انہیں ٹول پلازہ سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کرنے کی سہولت  دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اب تمام صارفین ایپ کے مینو میں موجود ‘‘ٹول پلازہ فیڈ بیک’’ کی سہولت استعمال کرکے کسی بھی ٹول پلازہ کے بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ صارفین اپنے تجربے کی درجہ بندی کرسکتے ہیں، سفر سے متعلق مناسب اختیارات منتخب کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے تاثرات بھی درج کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو اپنے تجربات بیان کرنے اور ایسے مسائل کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سے این ایچ اے آئی کو ان شعبوں کی نشاندہی اور نگرانی میں بھی مدد ملے گی جہاں ٹول پلازہ کی خدمات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ‘‘ٹول پلازہ فیڈ بیک’’ کی سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور راج مارگ یاترا ایپ کے ذریعے اپنے تجربات شیئر کریں۔ شہریوں کی شرکت سے این ایچ اے آئی کو صارفین کے مسائل حل کرنے اور قومی شاہراہوں کے پورے نیٹ ورک پر ٹول پلازوں کی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

********

ش ح۔ع ح۔ج ا

U-6321


(ریلیز آئی ڈی: 2325157) وزیٹر کاؤنٹر : 8