ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکھناجھیل (چنڈی گڑھ) اور سوج جھیل (اتر پردیش) کی شمولیت سے ہندوستان میں رامسر مقامات کی تعداد 103 ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 8:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندر یادو نے آج اعلان کیا کہ چنڈی گڑھ کی سکھنا جھیل اور اتر پردیش کی سوج جھیل کو رامسر مقامات کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد، ہندوستان میں رامسر مقامات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 103 ہوگئی ہے۔

جناب بھوپیندر یادو نے سوشل میڈیاپر ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستان آبی علاقوں کے تحفظ کے اپنے عزم کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے آبی علاقوں کے تحفظ کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، آبی وسائل اور آب و ہوا کے تحفظ کو بہتر بنانے اور مقامی لوگوں کے روزگار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ رامسر مقامات کی فہرست میں ان دو نئے مقامات کی شمولیت ملک کے قیمتی آبی ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور ان سے حاصل ہونے والے ماحولیاتی اور روزگار کے فوائد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کامیابی پر اتر پردیش اور چنڈی گڑھ کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے سیاحوں کو دعوت دی کہ وہ سکھنا اور سوج جھیلوں کی سیر کریں اور ان کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں۔

******

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

UR No-6309


(ریلیز آئی ڈی: 2325134) وزیٹر کاؤنٹر : 4