وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ نے لیہہ سے مختصر نوٹس پر مریض کو منتقل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2026 6:18PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے سی-130 جے طیارے نے رات گئے مختصر نوٹس پر طبی انخلا کی کارروائی انجام دیتے ہوئے 30 سالہ شدید بیمار شہری کو مزید طبی علاج کے لیے لیہہ سے پالَم پہنچایا۔
یہ کارروائی اندھیرے اور دشوار موسمی حالات میں انجام دی گئی، جس کے لیے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ تال میل اور بروقت کارروائی کی ضرورت تھی۔ بعد ازاں مریض کو مزید علاج کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) منتقل کر دیا گیا۔
یہ مشن آئی اے ایف کی آپریشنل تیاری اور مشکل حالات میں طبی انخلا سمیت اہم انسانی ضروریات پر فوری طور پر ردعمل دینے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔



************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :6281 )
(ریلیز آئی ڈی: 2324946)
وزیٹر کاؤنٹر : 5