وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 15 اکتوبر کو ایشیائی کھیل2026میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے تبادلہ خیال کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 3:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر 2026 کو شام تقریباً 4:30 بجے نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ایشیائی کھیلوں 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

جاپان کے آئیچی-ناگویا میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے تمغوں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کیا اور 21 طلائی، 27 چاندی اور 37 کانسے سمیت مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے۔ ایشیائی کھیلوں میں مسلسل دوسری بار ہندوستان کا شمار سرفہرست پانچ ممالک میں ہوا، جو کھیلوں کے مختلف شعبوں میں ملک کی بڑھتی ہوئی مسابقتی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستان نے ان کھیلوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں ریکرو تیر اندازی میں تاریخی کارکردگی، ایک ہی ایڈیشن میں مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کے طلائی تمغے اور سافٹ ٹینس اور مکسڈ مارشل آرٹس(ایم ایم اے) میں پہلی بار تمغے جیتنا شامل ہیں۔ دیگر اہم کامیابیوں میں خواتین کے ٹریپ مقابلے میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ، 28 سال کے وقفے کے بعد ایشیائی کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ اور گریکو رومن کشتی میں چاندی کا تمغہ شامل ہیں، جس کے ساتھ اس کھیل میں ہندوستانی فائنلسٹ کا 64 سالہ انتظار ختم ہوا۔

اس پروگرام میں ہندوستانی دستے کے کھلاڑی، ان کے کوچ اور معاون عملہ، ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران، قومی کھیل فیڈریشنوں کے نمائندے اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

**********

 

ش ح۔ک ا۔ ش ہ ب

Urdu No. 6064


(ریلیز آئی ڈی: 2323267) وزیٹر کاؤنٹر : 11