وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم نے بلومبرگ کی ہندوستان میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا


 مائیک بلومبرگ نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور عالمی قیادت کی جانب اس کے بڑھتے ہوئے سفر کا اعتراف کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 10:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بلومبرگ کی جانب سے ہندوستان میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور ملک کی معیشت، بازاروں اور عوام کے ساتھ اپنے روابط کو مزید گہرا کرنے کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مائیک بلومبرگ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو‘‘بدستور ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیر اعظم’’ قرار دیا اور ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور عالمی قیادت کی جانب اس کے بڑھتے ہوئے سفر کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے مستقبل کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا بھی ذکر کیا اور ہندوستان میں بلومبرگ کے 30 سال مکمل ہونے اور ملک میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایکس پر مائیک بلومبرگ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے ہندوستان میں بلومبرگ کے 30 سال مکمل ہونے پر مبارک باد بھی دی۔

جناب مودی نے ہندوستان میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور ملک کی معیشت، بازاروں اور عوام کے ساتھ اپنے روابط کو مزید گہرا کرنے کے بلومبرگ کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہندوستان کی ترقی کے سفر سے مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘آج صبح آپ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

ہندوستان میں 30 سال مکمل کرنے پر بلومبرگ کو مبارک باد۔ ہم ہندوستان میں بلومبرگ کی موجودگی کو وسعت دینے اور ہماری معیشت، بازاروں اور عوام کے ساتھ اپنے روابط کو مزید گہرا کرنے کے اس کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ہندوستان کی ترقی کا سفر مختلف شعبوں میں مسلسل بے پناہ مواقع پیدا کر رہا ہے۔’’

It was a delight meeting you this morning. Congratulations to Bloomberg on completing 30 years in India. We welcome Bloomberg's plans to expand its presence in India and deepen its engagement with our economy, markets and people. India’s growth story continues to create immense opportunities across sectors.

— Narendra Modi (@narendramodi) October 13, 2026

 

*****

 

 

 

ش ح۔م م ع۔ف ر

U- 6046

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2323079) وزیٹر کاؤنٹر : 5